وزارت خزانہ

مرکز نے 25 ریاستوں میں پنچایتوں کو 8923.8 کروڑ روپے جاری کیے


کووڈ – 19 وبائی مرض  کے پیش نظر پیشگی مالی امداد جاری کی گئی

Posted On: 09 MAY 2021 10:35AM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 09 مئی          وزارت خزانہ کےمحکمہ اخراجات  نے گذشتہ روزدیہی مقامی اداروں (آر ایل بی) کو  مالی امداد فراہم کرانے کے لیے 25 ریاستوں میں پنچایتوں کو 8،923.8 کروڑ روپئے کی رقم جاری کی۔ یہ گرانٹ پنچایتی راج اداروں کےسبھی  تینوں زمروں – گاؤں ، بلاک اور ضلع کے لئے ہیں۔

ہفتہ کو جاری کی جانے والی رقم سال 22-2021  کے لئے ‘غیر اعلانیہ گرانٹ’ کی پہلی قسط ہے۔ اس  کا استعمال آر ایل بی کے ذریعہ دیگر اشیاء کے علاوہ کووڈ – 19 وبائی مرض  کا مقابلہ کرنے کے لیے مختلف روک تھام سے متعلق  اقدامات کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح ، یہ اس وبا سے لڑنے کے لیے پنچایتوں کے تینوں زمروں کے وسائل میں اضافہ کرے گا۔ جاری کردہ گرانٹ کی ریاست وار  رقم منسلک ہے۔

15 ویں فنانس کمیشن کی سفارشات کے مطابق ‘غیر اعلانیہ گرانٹ’ کی پہلی قسط ریاستوں کو  جون 2021  میں جاری کی جانی تھی۔ تاہم موجودہ  کووڈ 19 کی وبائی صورتحال نیز وزارت پنچایتی راج کی سفارش کے پیش نظر وزارت خزانہ نے معمول کے پروگرام سے قبل ہی گرانٹ کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ 15 ویں فنانس کمیشن نے ‘غیر اعلانیہ گرانٹ’ جاری کرنے کے لیے کچھ شرطیں بھی عائد کی تھیں۔ ان شرطوں میں دیہی مقامی اداروں کے ایک مقررہ فیصد اکاؤنٹس کی سرکاری شعبے میں آن لائن دستیابی شامل ہے۔  لیکن مروجہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ،  ‘غیر اعلانیہ گرانٹ’ کی پہلی قسط کے جاری ہونے کے لئے یہ شرط چھوڑی گئی ہے۔  

 

سال 22-2021 کے لیے جاری کی گئی دیہی مقامی اداروں کے لیے غیر اعلانیہ گرانٹ کی پہلی قسط کی ریاست وار تفصیل

سلسلہ وار نمبر

ریاست کا نام

رقم  (کروڑ روپے میں)

1

آندھرا پردیش

387.8

2

اروناچل پردیش

34

3

آسام

237.2

4

بہار

741.8

5

چھتیس گڑھ

215

6

گجرات

472.4

7

ہریانہ

187

8

ہماچل پردیش

63.4

9

جھار کھنڈ

249.8

10

کرناٹک

475.4

11

کیرالہ

240.6

12

مدھیہ پردیش

588.8

13

مہاراشٹر

861.4

14

منی پور

26.2

15

میزورم

13.8

16

اوڈیشہ

333.8

17

پنجاب

205.2

18

راجستھان

570.8

19

سکّم

6.2

20

تمل ناڈو

533.2

21

تلنگانہ

273

22

تریپورہ

28.2

23

اتر پردیس

1441.6

24

اترا کھنڈ

85

25

مغربی بنگال

652.2

 

کل

8923.8

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض (

 (09.05.2021)

U-4316

 


(Release ID: 1717304) Visitor Counter : 244