سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
1.6.2021 سے یو ڈی آئی ڈی پورٹل کے ذریعے سے معذوری کا آن لائن سرٹیفکیٹ لازمی
Posted On:
06 MAY 2021 2:50PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 6 مئی2021
بھارت سرکار کے معذورو ں و بااختیار بنانے کے محکمہ نے مورخہ 5 مئی 2021 کو گزٹ نوٹیفکیشن ایس او 1736 (ای) جاری کیا ہے جس میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقو کے لئے یہ لازمی بنایا گیا ہے کہ وہ 1.6.2021 سے آن لائن موڈ میں یو ڈی آئی ڈی پورٹل کا بھی استعمال کرتے ہوئے معذوری کا سرٹیفکیٹ جاری کریں۔
مرکزی سرکار نے 15.06.2017 کو آر پی ڈبلیو ڈی قانون 2016 کے تحت معذوروں کے حقوق ضابطے 2017 کو نوٹیفائی کیا۔ ضابطے 18 (5) میں مرکزی سرکار کو اختیار دیاگیا ہے کہ وہ آن لائن موڈ میں ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے معذوری سرٹیفکیٹ جاری کرنا لازمی بنانے کے لئے تاریخ طے کرے۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر کی سربراہی میں معذوری سے متعلق مرکزی مشاورتی بورڈ نے 26 نومبر 2020 کو اپنی پچھلی میٹنگ میں اس مسئلے پر تبادلہ خیال کیا تھا اور 01.04.2021 سے لازمی آن لائن معذوری سرٹیفکیٹ کی سفارش کی البتہ مارچ اپریل 2021 کے دوران کچھ ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مفاد کو دیکھتے ہوئے اب 1.06.2021 سے آن لائن سرٹیفکیٹ لازمی بنادیاگیا ہے۔ صحت کے محکمہ اور ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں معذوری کے معاملوں سے نمٹنے والے محکمہ کو مشورہ دیاگیا ہے کہ وہ فوری اقدامات کرے تاکہ اس نوٹیفکیشن پر عمل آوری کو یقینی بنایا جاسکے۔
یو ڈی آئی ڈی پروجیکٹ پر 2016 سے نفاذ ہورہا ہے۔ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی متعلقہ اتھارٹیز کو یو ڈی آئی ڈی پورٹل (www.swavlambancard.gov.in)پر کام کرنے کے لئے ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے ذریعے تربیت فراہم کی گئی ہے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو آن لائن موڈ میں بدلنے کے لئے کافی وقت دیاگیا ہے۔ اس سے 1.06.2021 سے معذوری سرٹیفکیشن کو مکمل طور پر ڈیجی ٹائزیشن کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ اس کے علاوہ مکمل بھارت ویلی ڈیٹی حاصل کرنے کے لئے سرٹیفکیٹ کی اصلیت کی چیکنگ کے ایک ٹھوس طریقہ کار فراہم ہوگا اور دویانگ جن کے فائدے کے لئے پروسیس آسان ہوگا۔
...............................................................
ش ح،ح ا، ع ر
06-05-2021
U-4248
(Release ID: 1716665)
Visitor Counter : 229