امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

28 ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے پی ایم جی کے اے وائی سوئم کے تحت تقسیم کے لئے فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے ڈپوؤں سے غذائی اجناس اٹھانا شروع کردیا ہے


5.88 لاکھ میٹرک ٹن غذائی اجناس 80 کروڑ سے زیادہ مستفیدین کو مزید تقسیم کے لئے سپلائی کیا گیا

ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایک ملک ایک راشن کارڈ منصوبے کے تحت غذائی اجناس کو اٹھانے کی سہولت استعمال کرنے کے لئے مائیگرینٹ این ایف ایس اے مستفیدین کی حوصلہ افزائی کریں

26000 کروڑ روپے کے ایلوکیشن (مختص) کے ساتھ پردھان منتری غریب کلیان اَن یوجنا (پی ایم جی کے اے وائیIII) کے تحت مستفدین کو تقسیم کے لئے ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مفت غذائی اناج

لکشدیپ نے مئی اور جون کے مہینے کے لئے مختص کیاگیا غذائی اجناس مکمل طور پر اٹھالیا ہے، جبکہ آندھراپردیش اور تلنگانہ نے اس اسکیم کے تحت مئی کے لئے مختص کیاگیا غذائی اجناس 100 فیصد اٹھالیا ہے

Posted On: 04 MAY 2021 5:26PM by PIB Delhi

ملک میں کووڈ-19 کی دوسری لہر کی وجہ سے پیدا ہونے والی مختلف مشکلات اور پریشانیوں کی وجہ سے غریبوں اور ضرورت مندوں کو درپیش مسائل اور سختیوں کو دور کرنے اور انہیں آسان کرنے کے لئے وزیر اعظم کی جانب سے پردھان منتری غریب کلیان اَن یوجنا کے اعلان کی روشنی میں بھارت سرکار کے خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے محکمے نے 2 مہینوں یعنی مئی اور جون 2021 کی مدت کے لئے ایک اسکیم پر عمل درآمد شروع کردیا ہے تاکہ این ایف ایس اے کے تحت غریب اور محروم لوگ یا مستفیدین کو بحران کے اس بھیانک وقت کے دوران غذائی اجناس کی عدم دستیابی کی وجہ سے پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001O7VM.jpg

فوڈ کارپوریشن آف انڈیا نے اس اسکیم کے کامیاب نفاذ کے لئے تمام ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں وافر مقدار میں غذائی اجناس پہلے ہی پہنچادیا ہے اور ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاروں کو غذائی اجناس کی سپلائی شروع کردی ہے۔

3مئی 2021 تک 28 ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے ڈپوؤں سے اناج اٹھانا شروع کردیا ہے اور مستفیدین کو مزید تقسیم کے لئے 5.88 ایل ایم ٹی غذائی اجناس سپلائی کیاگیا ہے۔ لکشدیپ نے مئی جون کا مختص کردہ غذائی اناج مکمل طور سے اٹھالیا ہے، جبکہ آندھرا پردیش اور تلنگانہ 100 فیصد غذائی اناج پہلے ہی اٹھا چکے ہیں جو مئی کے لئے مختص کیاگیا تھا۔

باقی ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے (پنجاب، چنڈی گڑھ، گوا، مدھیہ پردیش، منی پور، اڈیشہ اور پڈوچیری) کو بھی مذکورہ اسکیم کے تحت غذائی اجناس فوراً اٹھانا شروع کرنے کے لئے آگاہ کیاگیا اور توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں غذائی اجناس اٹھانے کی رفتار تیز ہوگی۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0027CAY.jpg

ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو یہ مشورہ بھی دیا گیا ہے کہ وہ ایک ملک ایک راشن کارڈ منصوبے کے تحت غذائی اجناس کے اٹھانے کی سہولت استعمال کرنے کے لئے مائیگرینٹ این ایف ایس اے کے مستفیدین کی حوصلہ افزائی کی جائے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0032WES.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004OB4I.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005I5C8.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006VDU5.jpg

 بھارت سرکار ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے کسی حصہ داری کے بغیر پی ایم جی کے اے وائی (مئی جون 2021) اسکیم کے نفاذ پر تمام خرچ برداشت کرے گی۔

اس خصوصی اسکیم کے تحت این ایف ایس اے کے دونوں زمروں کے تحت تقریباً 80 کروڑ این ایف ایس اے مستفیدین کا احاطہ ہوا ہے۔ یہ دونوں زمرے ہیں۔ ان تودیہ انّ یوجنا (اے اے وائی) اور ترجیحی ہاؤس ہولڈس (پی ایچ ایچ) ان 80 کروڑ مستفیدین کو ان کے ریگولر ماہانہ حقداری کے علاوہ ماہانہ فی شخص کے حساب سے 5 کلو گرام مفت چاول اور گیہوں کا اضافی کوٹہ فراہم کیا جارہا ہے۔

***********
 

       ش ح،ح ا، ع ر

04-05-2021

                                                                                                                U-4188



(Release ID: 1716055) Visitor Counter : 159