ریلوے کی وزارت

دلی آج 244 ٹن مزید آکسیجن حاصل کرے گا۔ اس طرح آکسیجن ایکسپریس 24 گھنٹے میں اکیلے دلی کے لئے تقریباً 450 میٹرک ٹن رقیق میڈیکل آکسیجن (ایل ایم او) فراہم کرے گا۔ آکسیجن فراہم کرنے کی گنتی آج صبح سویرے شروع ہوئی


27آکسیجن ایکسپریس نے 103 ٹینکروں میں 1585 میٹرک ٹن سے زیادہ ایل ایم او ڈیلیور یعنی فراہم کرکے اپنا سفر مکمل کیا

تلنگانہ 60 میٹرک ٹن سے زیادہ ایل ایم او وصول کی

ہریانہ، دلی، مدھیہ پردیش اور اترپردیش کے لئے 33 ٹینکروں میں 463 میٹرک ٹن ایل ایم او کے ساتھ 6 آکسیجن ایکسپریس اپنے سفر پر نکل پڑی ہیں

آکسیجن ایکسپریس لکھنؤ کے لئے 117 ٹن، فرید آباد کے لئے 79 ٹن اور جبل پور کے لئے لگ بھگ 23 ٹن ایل ایم او لے کر نکل پڑی ہیں

ریلویز آکسیجن ایکسپریس کی ضرورتوں کو پورا کرتا رہے گا، کیونکہ ملک وقوم ایک بار آنے والے صدی کے چیلنج سے نمٹ رہی ہے

Posted On: 04 MAY 2021 4:53PM by PIB Delhi

تمام رکاوٹوں پر قابو پاتے ہوئے اور نئے حل تلاش کرتے ہوئے بھارتی ریلویز ملک بھر کی مختلف ریاستوں کے لئے رقیق میڈیکل آکسیجن فراہم کرکے راحت لانے کا اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔ اب تک انڈین ریلویز نے ملک بھر کی مختلف ریاستوں کو 103 ٹینکروں میں رقیق میڈیکل آکسیجن (ایل ایم او) فراہم کیے۔ ان 103 ٹینکروں میں لگ بھگ 1585 میٹرک ٹن ایل ایم او ہے۔ 27 آکسیجن ایکسپریس پہلے ہی اپنے سفر مکمل کرچکی ہیں اور 6 مزید بھری ہوئی یعنی لوڈیڈ آکسیجن ایکسپریس راستے میں ہیں جو 33 ٹینکروں میں لگ بھگ 463 میٹرک ٹن ایل ایم او لے کر جارہی ہیں۔

یہ ہندوستانی ریلوے ہی ہے جو درخواست کرنے والی ریاستوں کو بہت سے کم وقت میں زیادہ ایل ایم او فراہم کرنے کی کوشش میں جٹی ہیں۔

دلی کے لئے 2 مزید آکسیجن ایکسپریس جن میں 244 میٹرک ٹن سے زیادہ رقیق میڈیکل آکسیجن ہے ، ہاپا اور مندرا سے اپنے سفر پر نکل پڑی ہیں اور توقع ہے کہ یہ آکسیجن ایکسپریس آج دلی پہنچ جائیں گی۔ آج مزید دو آکسیجن ایکسپریس کے پہنچنے کے ساتھ ہی دلی کے پاس 24 گھنٹے کے اندر 450 میٹرک ٹن ایل ایم او ہوگی۔

ریلویز کے ذریعے آج کل 382 میٹرک ٹن ایل ایم او فراہم کی جارہی ہے۔ ان میں سے دلی کے لئے 244 میٹرک ٹن ایل ایم او ہوگی، جو آج ڈیلیور کی جارہی کل ایل ایم او کا 64 فیصد ہوگی۔

تلنگانہ بھی انگل سے اپنی دوسری آکسیجن ایکسپریس حاصل کرے گا۔ انگل سے 60.23 میٹرک ٹن ایل ایم او آکسیجن ایکسپریس کے ذریعے لائی جارہی ہے۔

لکھنؤ بوکارو سے آج 79 ٹن ایل ایم اوحاصل کرے گا جو آکسیجن ایکسپریس کے ذریعے لائی جارہی ہے۔

اب تک انڈین ریلویز 1585 میٹرک ٹن سے زیادہ رقیق میڈیکل آکسیجن ڈیلیور کرچکا ہے۔ اس میں سے مہاراشٹر کو 174 میٹرک ٹن، اترپردیش کو 492 میٹرک ٹن، مدھیہ پردیش کو 179 میٹرک ٹن، دلی کو 464 میٹرک ٹن، ہریانہ کو 150 میٹرک ٹن اور تلنگانہ کو 127 میٹرک ٹن رقیق میڈیکل آکسیجن فراہم کی گئی ہے۔

......................

  ش ح،ح ا، ع ر

04-05-2021

                                                                                                                U-4186



(Release ID: 1716053) Visitor Counter : 244