وزارتِ تعلیم

مئی 2021 کے مہینے میں شیڈیول تمام طرح کے آف لائن امتحانات معطل

Posted On: 03 MAY 2021 7:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی 03مئی 2021: کووڈ -19 کی دوسری لہر کے باعث وزارت تعلیم نے مئی 2021 کے مہینے میں منعقد ہونے والے تمام آف لائن امتحانات کو معطل کردیا ہے۔ اعلیٰ تعلیم کے سکریٹری جناب امت کھرے نے مرکزی طور پر مالی امداد والے اداروں کے تمام سربراہوں کو خطاب کرتے ہوئے ایک خط میں اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ مئی 2021 کے مہینہ میں ہونے والے تمام آف لائن امتحانات کو معطل کردیں۔البتہ آن لائن امتحانات وغیرہ منعقد کئے جاسکتے ہیں۔

خط میں یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ اس فیصلے پر جون 2021 کے پہلے ہفتے میں نظر ثانی کی جائے گی۔

اداروں کو یہ یقینی بنانے کے لئے مزید ہدایت جاری کی گئی ہے کہ اگر ادارے میں کسی شخص کو کسی طرح کی مدد کی ضرورت پڑتی ہے تو اسے حتیٰ الامکان فوری طور پر مدد فراہم کی جانی چاہئے تاکہ وہ جلد از جلد اپنی پریشانی سے باہر آسکے۔ تمام اداروں کو چھٹیوں پر جانے کے لئے اہل افراد کی حوصلہ افزائی کرنی ہوگی اور یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ہر ایک محفوظ رہنے کے لئے کووڈ-19 سے متعلق مناسب برتاؤ کی تقلید کرے۔

****

U.No. 4167

م ن۔ ا ع ۔س ا



(Release ID: 1715823) Visitor Counter : 173