صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
صحتیابی کی شرح میں نمایاں اضافہ ،گزشتہ 24 گھنٹوںمیں تین لاکھ سے زیادہ صحت یاب ہوئے
ملک بھر میں 29.16 کروڑسے زیادہ کووڈ ٹیسٹ کئے گئے
Posted On:
03 MAY 2021 11:08AM by PIB Delhi
نئی دہلی، 03: مئی 2021: ملک میں کئے جانے والے کووڈ ٹیسٹ کی تعداد آج 29.16سے تجاوز کرگئی ۔ اب تک مجموعی طورپر 291647037 ٹیسٹ کئے گئے ہیں ۔آج تک مجموعی طورپر بھارت میں 16293003 لوگ صحتیاب ہوئے ہیں۔
صحتیابی کی قومی شرح 81.77فیصد ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 300732 افراد کے صحتیاب ہونے کی اطلاع ملی ہے۔نئے صحتیاب ہونے والوں میں 73.49 فیصد حصہ 10ریاستوں کا ہے۔
بھارت کے ایکٹو معاملات کی تفصیل درج ذیل ہے اور روزمرہ پائے جانے والے پازیٹو معاملات کی شرح اب 21.19 فیصدہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوںمیں 368147 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔
دس ریاستوںمیں 73.78 فیصدنئے معاملات کی اطلاع ملی ہے۔ان ریاستوں میں مہاراشٹر، کرناٹک ، کیرل ،اترپردیش ،دلی ، تمل ناڈو ، مغربی بنگال ،آندھر اپردیش ،راجستھان اوربہار شامل ہیں۔
مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 56647 یومیہ نئے معاملات کی اطلاع ملی ہے ۔اس کے بعد کرناٹک سے 37733 اور کیرل سے 31959 نئے معاملات کی اطلاع ملی ہے۔
مجموعی طور پر بھارت میں ایکٹو معاملات کی تعداد 3413642 تک پہنچ چکی ہے۔ یہ تعداد ملک کی مجموعی پازیٹو معاملات کی تعداد کا 17.13 فیصدہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوںمیں مجموعی ایکٹو معاملات کی تعداد میں 63998 معاملات کا اضافہ ہواہے۔
ملک کی بارہ ریاستوں میں مجموعی ایکٹو معاملات کے 81.46 فیصد معاملے پائے گئے ہیں۔ ان ریاستوں میں مہاراشٹر ، کرناٹک ،اترپردیش ،کیرل ، راجستھان ، گجرات ،آندھرا پردیش ،چھتیس گڑھ ،تمل ناڈو ، مغربی بنگال ، بہار اور ہریانہ شامل ہیں۔
قومی سطح پر شرح اموات میں گراوٹ آرہی ہے ۔ اس وقت یہ شرح 1.10فیصد ہے اور اس میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوںمیں 3417 اموات کی اطلاع ملی ہے۔
ملک کی دس ریاستوں میں 74.54 فیصد نئی اموات کی اطلاع ملی ہے۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 669 اموات ،دلی میں 407 اور اترپردیش میں 288 یومیہ اموات کی اطلاع ملی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوںمیں تین ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام خطوں سے کووڈ-19 کے باعث کسی موت کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ان میں دمن اوردیو دادرا اور نگر حویلی ،لکشدیپ اور اروناچل پردیش شامل ہیں۔
*************
ش ح۔ا گ ۔رم
U- 4151
(Release ID: 1715634)
Visitor Counter : 236
Read this release in:
Assamese
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam