کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ذاتی استعمال کے لیے آکسیجن کنسنٹریٹرز کی درآمد کو مستثنیٰ زمرے کی فہرست میں شامل کیا گیا

Posted On: 01 MAY 2021 1:00PM by PIB Delhi

حکومت نے ڈاک، کوریئر یا ای کامرس پورٹلز کے ذریعہ، ذاتی استعمال کے لیے آکسیجن کنسنٹریٹرز کی درآمد کو مستثنیٰ زمرہ جات کی فہرست میں شامل کیا ہے، جہاں ”تحائف“ کے طور پر کسٹم کلیئرنس طلب کی جاتی ہے۔ یہ استثنیٰ 31 جولائی 2021 تک موزوں ہے۔ 30 اپریل 2021 کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ، وزارت تجارت و صنعت کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس مقصد کے لیے خارجہ تجارتی پالیسی 2015-20 کے اقتباس 2.25 میں ترمیم کی گئی ہے۔

                                       **************

ش ح۔ ف ش ع-م ف   

01-05-2021

U: 4114


(Release ID: 1715476) Visitor Counter : 251