وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے شری گورو تیغ بہادر جی کے 400 ویں پرکاش پرب کے موقع پر انہیں سلام عقیدت پیش کیا


وزیر اعظم نے گورودوارا سیس گنج صاحب میں بھی عبادت کی

Posted On: 01 MAY 2021 8:49AM by PIB Delhi

نئی دہلی، یکم مئی 2021: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شری گورو تیغ بہادر جی کے 400 ویں پرکاش پرب کے موقع پر انہیں سلام عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعظم نےٹوئیٹر پر کہا :

’’گورو تیغ بہادر جی کے 400 ویں پرکاش پرب کے خصوصی موقع پر، میں ان کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں۔ وہ دبے کچلوں کی خدمت کرنے کے لئے اپنے حوصلے اور اپنی کوششوں کے لئے دنیابھر میں ایک قابل احترام شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے ظلم اور ناانصافی کے خلاف سر جھکانے سے انکار کر دیا تھا۔ ان کی عظیم قربانی متعدد افراد کو طاقت اور حوصلہ فراہم کرتی ہے۔‘‘

وزیر اعظم مودی نے آج گورو دوارا سیس گنج صاحب میں بھی عبادت کی۔

*******

ش ح ۔اب ن

U-4104



(Release ID: 1715303) Visitor Counter : 242