کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

کیمیاوی کھادوں کی کمپنیاں کووڈ مریضوں کے لیے 50 میٹرک ٹن (ایم ٹی) میڈیکل آکسیجن روزانہ سپلائی کریں گی

Posted On: 28 APR 2021 11:47AM by PIB Delhi

نئی دہلی، 28  اپریل ، 2021 / بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور کیمیاوی مادوں و کیمیاوی کھادوں کے وزیر مملک جناب منسکھ منڈاویا نے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ جس کا مقصد ان کے پلانٹس میں آکسیجن کی تیاری کے امکانات تلاش کرنا تھا۔ یہ پلانٹس سرکاری شعبے کی کیمیاوی کھادوں کی کمپنیوں ، پرائیویٹ شعبے کی کمپنیوں اور کو- آپریٹیو شعبے کی کمپنیوں میں قائم ہیں۔

جناب منڈاویا نے کیمیاوی کھادوں کی کمپنیوں سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ آکسیجن کی پیداوار کی موجودہ صلاحیت میں اضافہ کر کے اور اسپتالوں کو طبی درجے کے آکسیجن کی سپلائی میں اضافہ کر کے وبا کی اس گھڑی میں سماج کی مدد کریں۔ کیمیاوی کھادوں کی کمپنیوں نے وزیر مملکت کی اس پہل کا خیرمقدم کیا اور ملک میں کووڈ – 19 صورتحال سے نمٹنے میں حکومت کی کوششوں میں شامل ہونے میں فوری دلچسپی کا اظہار کیا۔ میٹنگ کے نتائج مندرجہ ذیل ہیں :

  • افکو گجرات میں اپنے کلول میں فی گھنٹہ 200 کیوبک میٹر کی صلاحیت والا ایک آکسیجن پلانٹ قائم کر رہا ہے اور اس کی مجموعی صلاحیت روزانہ 33000 کیوبک میٹر ہوگی۔
  • جی ایس ایف سی نے اپنے پلانٹس میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں کی ہیں اور رقیق آکسیجن کی سپلائی  شروع کی ہے۔
  •  جی این ایف سی نے ہوا کو الگ کرنے والے یونٹ کے آغاز کے بعد طبی مقصد کے لیے رقیق آکسیجن کی سپلائی بھی شروع کی ہے۔
  • جی ایس ایف ایس اور جی این ایف سی نے اپنی آکسیجن کی پیداوار میں اضافہ کرنے کا عمل شروع کیا ہے۔
  • دیگر فرٹیلائزر کمپنیاں ملک میں سی ایس آر فنڈنگ کے ذریعے منتخب مقامات پر اسپتالوں / پلانٹس میں طبی پلانٹس قائم کریں گی۔

 ۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

28.04.2021

U –4038



(Release ID: 1714764) Visitor Counter : 188