ریلوے کی وزارت

آکسیجن ایکسپریس ٹرینیں کل صبح تک مجموعی طور پر 450میٹرک ٹن آکسیجن پہنچائیں گی


دہلی اور اُترپردیش کے لئے آکسیجن ٹرینیں روانہ ہوچکی ہیں

آج رات مزید آکسیجن لینے کے لئے ایک اور ٹرین کا لکھنؤ سے بوکارو روانہ ہونے کا امکان

Posted On: 26 APR 2021 5:35PM by PIB Delhi

نئی دہلی،26؍اپریل2021:

کچھ روز قبل خالی ٹینکروں سے لدی پہلی ٹرین ممبئی سے ویزاگ کے لئے روانہ ہوئی تھی، اس کے بعد سے بھارتی ریلویز نے پورے ملک میں بہت سی ریاستوں تک 302 میٹرک ٹن  آکسیجن حفاظت کے ساتھ پہنچادی ہے۔اس کے علاوہ 154 میٹرک ٹن رقیق میڈیکل آکسیجن کی ایک اور کھیپ روانہ کی جاچکی ہیں۔ریلویز نے آکسیجن کی ضرورت مند ریاستوں کو زندگی بچانے والی آکسیجن کی سپلائی کرنے کے مشکل کام کا بیڑا اٹھایا ہے۔

ایک آکسیجن ایکسپریس ٹرین ، جس پر 4 ٹینکر لدے ہوئے ہیں کل صبح رائے گڑھ(چھتیس گڑھ)سے دہلی پہنچنے والی ہے۔

مہاراشٹر کے لوگوں کےلئے 44میٹرک ٹن (تین ٹینکروں میں)آکسیجن لیے ہوئے ایک ٹرین ہاپا (راجکوٹ ، گجرات)سے آج کلمبولی(ممبئی کے نزدیک )پہنچ چکی ہے۔

ایک اور آکسیجن ایکسپریس ٹرین بوکارو (جھارکھنڈ)سے اس وقت لکھنؤ(اُترپردیش)کے سفر پرہے، جس کے ایل ایم او(5 ٹینکروں میں)کے 90 میٹرک ٹن لے کر کل صبح لکھنؤپہنچنے کی توقع ہے۔

ایک اور خالی ٹرین آکسیجن کے کچھ اور ٹینکرز لانے کے لئے لکھنؤ سے بوکارو کے لئے روانہ ہوگی۔

ریلویز ریاستی حکومتوں کی طرف سے کی جانے والی درخواستوں پر اقدامات کررہی ہے اور آکسیجن ٹرینوں کی اضافی ضرورت کو پورا کرنے کےحوالے سے متعلقہ حکام کے ساتھ مسلسل رابطہ قائم کئے ہوئے ہے۔

 

************

 

ش ح۔س ب۔ن ع

(27.04.2021)

(U: 3989)



(Release ID: 1714282) Visitor Counter : 140