صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستان میں مجموعی ٹیکہ کاری کی تعداد 13.54 کروڑ سے متجاوز


گزشتہ 24 گھنٹوں میں 31 لاکھ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں دی گئیں

ہندوستان میں کل ایکٹیو معاملے کا 60 فیصد معاملہ سات ریاستوں  میں ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1.93 لاکھ سے زیادہ  افراد صحتیاب

Posted On: 23 APR 2021 10:29AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 23 اپریل 2021

دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طور پر ملک بھر میں کووڈ۔19 کی دی گئی خوراک کی مجموعی تعداد آج 13.54 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔ آج سات بجے تک کی عبوری رپورٹ کے  مطابق مجموعی طورپر 13،54،78،420 ویکسین کی خوراکیں 19،38،184 سیشنز کے ذریعہ دی جاچکی ہے۔ ان میں 92،42،364 صحت کی دیکھ  بھال کرنے والے  کارکنان ہیں جن کو ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی اور 59,04,739 صحت کی دیکھ ریکھ کرنے والے کارکنان کو ویکسین کی دوسری خوراک دی گئی ہے۔1,17,31,959 صف اول کے کارکنان ہیں جن کو ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ہےاور 60,77,260 صف اول کے کارکنان کو دوسری خوراک دی گئی ہے۔ 4,85,34,810 مستفیدین کو پہلی خوراک اور 65,21,662 مستفیدین کو دوسری خوراک دی گئی ہے۔   60 سال سے زیادہ عمر کے 4,55,64,330 مستفیدین کو پہلی خوراک اور 45 سال سے 60 سال کے عمر کے 19,01,296مستفیدین کو دوسری خوراک دی گئی ہے۔

طبی کارکنان

صف اول کارکنان

45 سے 60 کے درمیانی عمر والے

60 برس سے اوپر

مجموعی

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

92,42,364

59,04,739

1,17,31,959

60,77,260

4,55,64,330

19,01,296

4,85,34,810

65,21,662

13,54,78,420

 

 

 

 

 

ملک میں اب تک دی جانے والی مجموعی خوراکوں میں سے 59.08فیصد 8ریاستوں میں دی گئیں۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QE6A.jpg

نیچے دیئے گئے گراف میں 8 اعلی ریاستوں میں کی گئی ٹیکہ کاری مہم کے دوران دی گئی خوراکوں کی تعداد کو نمایاں کیا گیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002C928.jpg

 

 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین کی خوراک دی گئی۔

ٹیکہ کاری مہم کے 97ویں دن(22ا پریل 2021)، 31,47,782 لوگوں کو ویکسین کی خوراک دی گئی۔28,683  سیشنوں میں 19,25,873 مستفیدین کو پہلی خوراک دی گئی اور 12,21,909  مستفیدین کو دوسری خوراک دی گئی۔

 

 

بتاریخ:22 اپریل 2021(دن -97)

صحت  کارکنان

صف اول کارکنان

45 سے 60 کے عمر والے

60 برس سے زیادہ کے عمر کے افراد

مجموعی حصولیابی

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

22,820

52,668

99,515

1,40,730

11,35,446

2,67,180

6,67692

7,61,331

19,25,873

12,21,909

 

 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3,32,730 نئے معاملات سامنے آئے۔

75.01فیصد نئے معاملات دس ریاستوں میں درج کئے گئے۔ یہ ریاستیں مہاراشٹر، اترپردیش، دہلی، کرناٹک، کیرالہ، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش،تمل ناڈو ، گجرات اور راجستھان ہیں۔

مہاراشٹر میں سب سے زیادہ یومیہ  نئے معاملات  67،013درج کئے گئے۔ اس کے بعد اترپردیش میں 34,254،جبکہ کیرالہ میں 26،995نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00333Y3.jpg

 

جیسا کہ نیچے دیئے گئے گراف میں دکھایا گیا ہے، 12 ریاستوں میں روزانہ ہونے والے نئے معاملات میں اضافہ سامنے آرہا ہے۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004BQDA.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005HKFP.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0060WC4.jpg

 

نیچے دیئے گئے گراف میں ہندوستان میں روزانہ مثبت معاملوں کی شرح میں اضافہ اور روزانہ جانچ کو دکھایاگیا ہے۔

 

1.jpg

 

ہندوستان میں فعال معاملات کی مجموعی تعداد 24,28,616تک پہنچ چکی ہے اور اب یہ ملک کی مجموعی مثبت معاملات کا 14.93فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی فعال کیسوں کی تعداد میں 1,37,188 کا اضافہ درج کیاگیا۔

ہندوستان کے فعال کیسوں کی مجموعی تعداد کا 59.12فیصد 5 ریاستوں میں دیکھا گیا۔یہ ریاستیں ہیں :مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، اترپردیش، کرناٹک اور کیرالہ۔

2.jpg

 

آج ہندوستان میں شفا یابیوں کی مجموعی تعداد 1,36,48,159رہی۔ قومی شفایابی شرح اس وقت 83.92 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,93,279 شفایابیاں درج کی گئیں۔

قومی شرح اموات مسلسل گھٹ رہی ہے اور اس وقت یہ 1.15 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2,263 اموات کی اطلاع ہے۔

81.79نئی اموات 10 ریاستوں میں سامنے آئیں۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ اموات(568) سامنے آئیں،اس کے بعد دہلی میں 306روزانہ ہونے والی اموات درج کی گئیں۔

3.jpg

 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے  کووڈ-19 سے ہونے والی کسی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ یہ ریاستیں ہیں: دمن اور دیو  اور دادراور نگر حویلی ،تریپورہ ، میگھالیہ، میزورم، لکشدیپ، ناگالینڈ اور اروناچل پردیش۔

ش ح۔ع ح۔ ن ع

 (U: 3911)

 


(Release ID: 1713551) Visitor Counter : 305