وزیراعظم کا دفتر

آب و ہوا سے متعلق قائدین کا اجلاس (22-23 اپریل، 2021)

Posted On: 21 APR 2021 5:10PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی امریکہ کے صدر جوزف آر بائیڈن کی دعوت پر آب و ہوا سے متعلق قائدین کے اجلاس میں 22-23 اپریل کو ورچؤل طور پر شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم 22 اپریل کو شام 5.30 بجے سے 7.30 بجے تک قائدین کے اجلاس 1 میں اپنی بات رکھیں گے جس کا موضوع ہے ”سال 2030 کے لیے ہماری اجتماعی کوشش“۔

اجلاس میں دنیا کے تقریباً 40 دیگر قائدین شرکت کر رہے ہیں۔ وہ ان ممالک کی نمائندگی کریں گے جو میجر اکنامیز فورم (ہندوستان ایک رکن ہے) کے ممبر ہیں، اور جو دیگر باتوں کے علاوہ، آب و ہوا کی تبدیلی کا شکار ہیں۔ قائدین آب و ہوا کی تبدیلی، آب و ہوا کے تئیں اقدامات میں اضافہ، آب و ہوا میںتخفیف اور موافقت کے لیے فنڈ جمع کرنے، فطرت پر مبنی حل، آب و ہوا کی سلامتی کے ساتھ ساتھ صاف توانائی کے لیے تکنیکی جدتوں کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

قائدین اس بات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے کہ قومی حالات اور پائیدار ترقیاتی ترجیحات کا احترام کرتے ہوئے دنیا کس طرح جامع اور لچکدار معاشی ترقی کے ساتھ آب و ہوا کے کام کو پورا کر سکتی ہے۔

یہ اجلاس آب و ہوا سے جڑے مسائل پر مرکوز عالمی اجلاسوں کے سلسلے کا ایک حصہ ہے جو نومبر 2021 میں منعقد ہونے والے COP26 تک جاری رہے گا۔

تمام اجلاس براہ راست نشر کیے جائیں گے اور میڈیا اور عوام کے لیے کھلے رہیں گے۔

                                          **************

ش ح۔ف ش ع-م ف

U: 3880


(Release ID: 1713308) Visitor Counter : 239