صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستان میں مجموعی ٹیکہ کاری کی تعداد  12.38 کروڑ سے متجاوز


اُناسی فیصد نئے  معاملات کی  اطلاع  10  ریاستوں سے ہے

قومی شرح اموات مزید کم ہو کر  1.19 فیصد ہوئی

کووڈ جاں بازوں کے  لئے  پردھان منتری غریب کلیان پیکج (پی ایم جی کے پی) انشورنس پالیسی  کے دعوے 24  اپریل  2021  تک  ادا کئے جائیں گے، اس کے بعد  کووڈ  جاں بازوں کے لئے  ایک نئی انشورنس پالیسی  نافذ ہو جائے گی

Posted On: 19 APR 2021 10:53AM by PIB Delhi

 

 

نئی دہلی،19؍اپریل  :  ملک میں  کووڈ  - 19  ویکسین  کی ٹیکہ کاری کی مجموعی  تعداد  آج  12.38   کروڑ  سے تجاوز کر گئی ہے۔ یہ دنیا کی ٹیکہ کاری کی سب سے بڑی مہم ہے۔

آج صبح 7 بجے تک  کی عبوری رپورٹ کے مطابق  اب تک ملک میں1837373سیشن کے ذریعے   123852566  لوگوں کو  ٹیکے لگا ئے جاچکے ہیں۔ ان میں  9136134 ایچ سی ڈبلیو  شامل ہیں جنہوں نے پہلی ٹیکہ لگوا یا ہے، جب کہ  5720048  ایچ  سی ڈبلیو  ایسے ہیں جنہوں نے  دوسرا ٹیکہ  لگوا لیا ہے۔ ایف ایل ڈبلیو  کے  11263909 افراد نے  پہلا  ٹیکہ لگو ایا ہے جب کہ  5532396  ایف ایل ڈبلیو نے  دوسرا ٹیکہ لگوا یا ہے۔ ٹیکہ لگوا نے والوں میں  پہلا  ٹیکہ لگوا نے والے  45905265 افراد ،  جب کہ  دوسرا ٹیکہ لگوا نے والے 4090388  افراد  60  سال  سے زیادہ عمر کے ہیں۔ 45  سے 60  سال کی عمر کے  درمیان  41066462  افراد نے  پہلا ٹیکہ لگو ایا ہے جب کہ  1137964  افراد نے  دوسری مرتبہ ٹیکہ لگوا لیا ہے۔

 

حفظان صحت کے کارکنان

پیش پیش رہنے والے صحت کارکنان

45سے60 سال تک کی عمر کے افراد

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

 

میزان

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

91,36,134

57,20,048

1,12,63,909

55,32,396

4,10,66,462

11,37,964

4,59,05,265

40,90,388

12,38,52,566

 

8  ریاستوں میں  اب تک پورے ملک میں  لگائے گئے ٹیکوں کا  59.42  فیصد  ٹیکے لگا ئے گئے ہیں

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001X8H9.jpg

 

12لاکھ سے زیادہ ٹیکے  پچھلے 24  گھنٹے کے دوران لگا ئے گئے ہیں۔

ٹیکہ کاری مہم  کے 93  ویں دن  (18  اپریل 2021 )  1230007 ٹیکے لگائے گئے۔ 21905 سیشن میں  940725 افراد کو  پہلا  ٹیکہ لگا یا گیا، جب کہ  289282 افراد کو  دوسرا ٹیکہ لگایا گیا۔

مورخہ: 18 اپریل 2021 (93  واں  دن)

حفظان صحت کے کارکنان

پیش پیش رہنے والے صحت کارکنان

45سے60 سال تک کی عمر کے افراد

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

کُل کامیابیاں

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

 پہلی خوراک

دوسری خوراک

8,000

11,825

30,513

22,158

5,91,469

56,205

3,10,743

1,99,094

9,40,725

2,89,282

 

ہندوستان میں روزانہ نئے مریضوں کی تعداد  میں اضافہ  جاری ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران  273810 نئے معاملات درج کئے گئے ۔

مہاراشٹر ، اتر پردیش، دہلی ، کرناٹک، چھتیس گڑھ ، مدھیہ پردیش، تمل ناڈو، گجرات اور راجستھان  سمیت 10  ریاستوں میں  نئے مرئضوں کے  78.58  فیصد  مریض پائے جانے کی خبر ہے۔

مہاراشٹر میں  یومیہ  سب سے زیادہ نئے معاملے  درج کئے  ہیں، جن کی  تعداد  68631 ہے۔ اس کے بعد  دوسرا نمبر   اتر پردیش  کا ہے، جہاں ایک دن میں  30566  نئے مریض  سامنے آئے ہیں، جب  کہ دہلی میں 25462 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002NANI.jpg

 

جیسا کہ نیچے  دیا گیا ہے، 20  ریاستوں میں  یومیہ نئے مریضوں کی تعداد میں اضافے کا  رجحان  نظر آتا  ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0039C2R.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004A1AY.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0056TZO.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006PSHA.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0071CFL.jpg

 

ہندوستان میں کل زیر علاج مریضوں کی تعداد  1929329  تک پہنچ گئی ہے۔ یہ  پورے ملک میں  کل مریضوں  کا  12.81  فیصد ہے۔ پچھلے 24  گھنٹے کے دوران  کل  زیر علاج مریضوں کی تعداد میں  128013  کا اضافہ  درج کیا گیا ہے۔

مندرجہ ذیل گراف میں ہندوستان میں  زیر  علاج مریضوں  کے رجحان کو  دکھا یا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0084OPB.jpg

 

ہندوستان میں کل زیر علاج مریضوں  کے  63.18  فیصد  مریضوں کا تعلق 5  ریاستوں ،  مہاراشٹر ، چھتیس گڑھ، اتر پردیش،  کرناٹک ، اور کیرالہ سے ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009T2QQ.jpg

 

ہندوستان میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد  آج  12953821  تک پہنچ گئی ہے۔ صحت یابی کی قومی شرح  86.00 فیصد ہے۔ پچھلے 24  گھنٹے کے دوران  144178  افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

قومی  شرح اموات میں کمی آر ہی ہے اور  سر دست یہ  1.19  فیصد ہے۔ پچھلے 24  گھنٹے کے دوران  1619 اموات  ہونے کی خبر ہے۔

10 ریاستوں میں  85.11  فیصد  نئی  اموات ہوئی ہیں۔ مہاراشٹر  میں سب سے زیادہ اموات  (503) درج کی گئی ہیں، اس کے بعد  170  یومیہ  اموات کے ساتھ  چھتیس گڑھ  دوسرے نمبر پر ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0107MHQ.jpg

 

10  ریاستوں  ؍  مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  پچھلے 24  گھنٹے کے دوران کووڈ – 19  سے  کوئی  موت   نہیں ہوئی ہے۔ ان  میں  لداخ  (یو ٹی)،  دمن اور دیو  اور دادر اور نگر حویلی ،  تری پورہ ، سکم ، میزورم،  منی پور ، لکشدیپ ، ناگا لینڈ، انڈمان ونکوبار جزائر  اور ارونا چل پردیش شامل ہیں۔

پردھان منتری  غریب کلیان پیکج ( پی ایم  جی کے پی)  کا اعلان  مارچ 2020  میں کیا گیا تھا اور اس میں  تین دفعہ  توسیع کرکے  24  اپریل 2021  تک  بڑھا  یا گیا ہے۔ اس پیکج  کا آغاز  کووڈ  - 19  سے لڑنے والے صحت ورکروں کو  تحفظ  فراہم کرنا  اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ  کووڈ – 19  کی وجہ سے  کسی منفی نتیجے کی صورت میں  ان کے کنبے کی دیکھ بھال کی جاسکے۔ پی ایم  کے جی پی اسکیم کے  تحت 50  لاکھ روپے کا انشورنس فراہم کیا جاتا ہے۔ اس  سے  کورونا  جاں بازوں کے، جنہوں نے کووڈ  کی وجہ سے اپنی جان گنوادی ہے ،   لواحقین   کو تحفظ فراہم کرنا ہے ۔

انشورنس کمپنی  نے  اب تک  287  دعووں کی ادائیگی کی ہے۔ اس اسکیم  نے کووڈ  - 19  سے لڑنے والے صحت ورکروں  کے حوصلے کو بلند رکھنے میں  نفسیاتی طور پر  بہت اہم رول ادا کیا ہے۔

 پردھان منتری  غریب کلیان پیکج  (پی ایم جی کے پی)  انشورنس پالیسی  کے لئے  کووڈ  جاں بازوں کے دعووں کی   24  اپریل 2021  تک  ادائیگی  کی جائے گی۔ اس کے  بعد  کووڈ  جاں بازوں کے لئے ایک نئی  انشو رنس پالیسی  نافذ  ہو جائے گی۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-و ا- ق ر)

U-3821



(Release ID: 1712633) Visitor Counter : 256