وزیراعظم کا دفتر

رائے سینا مذاکرات-2021

Posted On: 13 APR 2021 10:25PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:13 اپریل ، 2021: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ورچول طریقے سے منعقدہ رائے سینا مذاکرات کے افتتاحی اجلاس سے ایک ویڈیو خطاب کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے روانڈا کے صدر عالی مرتبت پال کاگامے اور ڈنمارک کے وزیر اعظم عالی مرتبت میٹ فریڈرکسن ان کے ہمراہ موجود تھے۔

وزارت خارجہ اور آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن کے ذریعے مشترکہ طور سے منعقدہ ممتاز رائے سینا مذاکرات کا چھٹا ایڈیشن عملی طور پر 13-16 اپریل 2021ء کو منعقد ہوگا۔2021 ایڈیشن کا مرکزی خیال "#وائرل ورلڈ: آؤٹ بریک، آؤٹ لیئرز اور آؤٹ آف کنٹرول" ہے۔

وزیر اعظم مودی نے مشاہدہ کیا کہ رائے سینا مذاکرات کا حالیہ ایڈیشن کووڈ 19 وبائی مرض کے پس منظر میں انسانی تاریخ کے ایک تغیر پذیر لمحے میں منعقد ہو رہا ہے جو ایک سال سے زیادہ عرصے سے دنیا کو پریشان کررہی ہے۔ وزیر اعظم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ موجودہ تناظر میں کچھ متعلقہ سوالات پر غور و فکر کریں۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ایک عالمی نظام کو اپنایا جانا چاہئے، تاکہ نہ کہ صرف علامات کو بلکہ بنیادی وجوہات اور اسباب کو حل کیا جاسکے۔ وزیر اعظم نے انسانیت کو اپنے افکار و عمل کے مرکز میں رکھنے اور ایک ایسا نظام تخلیق کرنے پر زور دیا جس سے آج کے مسائل اور کل کے چیلنجوں کا ازالہ کیا جاسکے۔

وزیر اعظم نے وبا کے ردعمل میں  مقامی سطح پر اور دوسرے ملکوں کے لئے امداد کی شکل میں ہندوستان کی کوششوں پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے وبائی مرض سے درپیش مختلف چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا اور کہا کہ ہندوستان عالمی سطح پر اپنی طاقتوں کو ساجھا کرے گا۔

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 3704


(Release ID: 1711794) Visitor Counter : 231