وزیراعظم کا دفتر

بھارت – نیدر لینڈ ورچوئل چوٹی کانفرنس سے وزیراعظم کا خطاب

Posted On: 09 APR 2021 7:32PM by PIB Delhi

 

عزت مآب،

نمسکار اور آ پ کے خیالات کے لئے بہت بہت شکریہ۔

آپ کی قیادت میں آپ کی پارٹی کی مسلسل چوتھی بڑی جیت ہوئی ہے، اس کے لئے میں نے ٹوئٹر پر تو فوراً ہی آپ کو مبارکباد دی تھی، لیکن آج ورچوئلی ملتے ہیں، تو میں آپ کو پھر سے ایک بار بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

 

عزت مآب،

ہمارے رشتے ڈیموکریسی اور رول آف لا جیسی شیئرڈ ویلیوز پر مبنی ہیں۔ کلائمیٹ چینج، ٹررازم، پینڈیمکس جیسے عالمی چیلنجوں پر  ہماری ایپروچ  یکساں ہیں۔ انڈو-پیسفک ریزیلیئنٹ سپلائی چینس اور گلوبل ڈیجیٹل گورننس  جیسے نئے شعبوں میں بھی ہمارے بیچ کنورجنس بن رہا ہے۔ آج ہم اپنی اسٹریٹجک پارٹنر شپ آن واٹر سے اس سلسلے کو ایک نئی جہت دیں گے۔ انویسٹمنٹ پرموشن کے لئے فاسٹ ٹریک میکانزم کا قیام بھی ہمارے مضبوط اکنامک کوآپریشن کو نیا مومنٹم دے گا۔ مجھے یقین ہے کہ  پوسٹ- کوڈ دور میں کئی نئے مواقع پیدا ہوں گے، جن میں ہمارے جیسے لائک مائنڈیڈ ملک باہمی تعاون بڑھا سکتے ہیں۔

 

عزت مآب،

2019 میں دیئر مجسٹیز کے بھارت دورے سے بھارت-نیدر لینڈ رشتوں میں نئی توانائی آئی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آج ہماری ورچوئل سمٹ سےاِسے اور رفتار ملے گی۔

 

عزت مآب،

میں بھارت نژاد لوگوں کے بارے میں آپ نے جو کہا، یہ بات صحیح ہے کہ پورے  یوروپ میں بھارت نژاد کی بہت بڑی تعداد میں لوگ وہاں رہ رہے ہیں، لیکن اس کورونا دور میں اس پینڈیمک میں آپ نے بھارتی نژاد لوگوں کو جس طرح سے ان کی فکر کی، ان کو سنبھالا، اس کے لئے میں آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور کوپ-26 کے وقت   بھی یا ہمارا جب یوروپین یونین کے ساتھ بھارت- ای یو سمٹ ہوگا، اُس وقت بھی ہمیں بہت سارے موضوعات پر تبادلہ خیال کا موقع ملے گا۔

*************

ش ح ۔ف ا۔  ک ا

U. No. 3669

 

 



(Release ID: 1711327) Visitor Counter : 135