صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
گذشتہ 24 گھنٹوں میں 34 لاکھ سے زیادہ خوراک دئیے جانے کے ساتھ ہی ٹیکہ لگوانے والوں کی مجموعی تعداد 9.80 کروڑسے تجاوز کرگئی 8 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں روزانہ نئے معاملوں میں تیزی سےاضافہ جاری
ہندوستان میں یومیہ اوسطاً زیادہ سے زیادہ تعداد میں خوراک دئیے جانے کا سلسلہ جاری
10 ریاستوں میں یومیہ نئے معاملوں کا گراف ا وپر کی جانب بڑھتا جارہا ہے
ہندوستان کےمجموعی فعال معاملوں میں سے 45.65 فیصد معاملے 10 ریاستوں میں درج ہوئے ہیں
Posted On:
10 APR 2021 11:56AM by PIB Delhi
نئی دلّی ،10 اپریل، 2021 /
ملک بھر میں کووڈ-19 ٹیکہ لگوانے والوں کی مجموعی تعدادآج 9.80کروڑ سے تجاوز کرگئی۔
آج صبح سات بجے تک موصول عبوری رپورٹ کے مطابق1475410 سیشنز کے ذریعے 98075160 کروڑ ویکسین کی خوراک دی جاچکی ہے۔ ان میں سے8988373 صحت کارکنان ایچ سی ڈبلیوز کوپہلی خوراک، 5479821 صحت کارکنان کو دوسری خوراک جبکہ 9867330 صف اوّل کے اہلکاروں کوپہلی خوراک اور4659035 صفحہ اوّل کے کارکنان کو دوسری خوراک دی جاچکی ہےاور 60 سال سے زیادہ عمر والے 38653105 مستفدین پہلی خوراک و1590388 مستفدین دوسری خوراک حاصل کرچکے ہیں۔ 45 سے 60 سال کی عمر والے 28255044 مستفدین کو پہلی خوراک جبکہ 582064 مستفدین کو دوسری خوراک دی جاچکی ہے۔
ایچ سی ڈبلیوز
|
ایف ایل ڈبلیوز
|
45 سے 60 سال کی عمر کے افراد
|
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد
|
میزان
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
89,88,373
|
54,79,821
|
98,67,330
|
46,59,035
|
2,82,55,044
|
5,82,064
|
3,86,53,105
|
15,90,388
|
9,80,75,160
|
ملک میں اب تک دی گئی مجموعی خوراک میں سے 60.62 فیصد خوراک 8 ریاستوں میں دی گئی ہے۔
34 لاکھ سے زیادہ ویکسین کی خوراک گذشتہ 24 گھنٹوں میں دی گئی ہے۔
جاری ٹیکہ کاری مہم کے 84ویں دن (9 اپریل2021) تک 3415055 ویکسین کی خوراک دی گئی۔ 46207سسیشنز میں3006037 مستفدین کو پہلی خوراک دی گئی اور409018 مستفدین کو ویکسین کی دوسری خوراک دی گئی۔
مورخہ 9 اپریل 2021
|
ایچ سی ڈبلیوز
|
ایف ایل ڈبلیوز
|
45 سے 60 سال کی عمر کے افراد
|
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد
|
مجموعی حصولیابی
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
11,975
|
29,051
|
53,152
|
1,11,697
|
19,79,517
|
54,504
|
9,61,393
|
2,13,766
|
30,06,037
|
4,09,018
|
عالمی سطح پر یومیہ خوراک دئیے جانےکی تعداد کے معاملے میں، ہندوستان یومیہ اوسطاً 3893288 ویکسین کی خوراک دئیے جانے کے ساتھ سرفہرست بنا ہواہے۔
ہندوستان میں روزانہ نئے معاملوں میں اضافہ درج ہورہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 145384 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔
مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، اترپردیش، دہلی، کرناٹک، تمل ناڈو، کیرالہ، مدھیہ پردیش، گجرات اور راجستھان سمیت 10 ریاستوں میں کووڈ-19 کے معاملوں میں اضافہ نظر آرہا ہے۔ 82.82 فیصد نئے معاملے ان ہی دس ریاستوں میں درج ہوئے ہیں۔
یومیہ بنیاد پر مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 58993 نئے معاملے درج ہوئےہیں۔ اس کے بعد چھتیس گڑھ میں 11447 ، اترپردیش میں 9587 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
ہندوستان کے فعال معاملوں کی مجموعی تعداد 1046631 تک پہنچ گئی ہے۔یہ ملک میں مجموعی مثبت معاملوں کا 7.93 فیصد کے بقدرہے۔پچھلے 24 گھنٹوں میں فعال معاملوں کی مجموعی تعداد میں سے 67023 معاملے کم ہوئے ہیں۔
ملک بھر میں مجموعی فعال معاملوں میں سے 72.23فیصد معاملے، پانچ ریاستوں یعنی مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، کرناٹک، اترپردیش اور کیرالہ میں درج ہوئے ہیں۔ ملک بھر کےمجموعی طورپر فعال معاملوں میں سے 51.32 فیصد معاملے صرف مہاراشٹر میں درج ہوئے ہیں۔
ملک بھر کے مجموعی معاملوں میں سے 45.62 فیصد معاملے دس ریاستوں میں درج ہوئے ہیں
ہندوستان میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد آج 11990859ہے۔ قومی سطح پر صحتیابی کی شرح 90.80 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں77567مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
یومیہ بنیا دپر اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ نظر آرہا ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں 794 اموات درج ہوئی ہیں۔
کووڈ سے ہونے والی 86.78 فیصداموات10ریاستوں میں درج ہوئی ہیں۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ اموات (301) درج ہوئی ہیں۔ اس کے بعد چھتیس گڑھ میں91 یومیہ اموات درج کی گئیں۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 12 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ-19 سےموت کی کوئی بھی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ان میں پڈوچیری، لداخ (مرکز کے زیر انتظام علاقہ)، دمن و دیو اور دادر و نگر حویلی، ناگالینڈ، تریپورہ، میگھالیہ،سکم، میزورم، منی پور، لکش دیپ،انڈمان و نکوبار جزائر، اور اروناچل پردیش شامل ہیں۔
*****
ش ح۔ ن ر (10.04.2021)
U NO: 3590
(Release ID: 1710938)
Visitor Counter : 208
Read this release in:
Telugu
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Malayalam