عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی حکومت کے 45 یا اس سے زیادہ عمر والے تمام ملازمین کو ٹیکہ لگوانے کی صلاح دی گئی ہے تاکہ کووڈ-19 کی مؤثر طور پر روک تھام ہوسکے
Posted On:
06 APR 2021 5:19PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 6 اپریل2021
مرکزی حکومت نے اپنے ان تمام ملازمین کو جن کی عمر 45 برس یا اس سے زیادہ ہے، صلاح دی ہے کہ وہ ویکسین کا ٹیکہ لگوائیں تاکہ کووڈ-19 کی مؤثرطور پر روک تھام کی جاسکے۔ عملے، شکایات عامہ اور پنشن کی وزارت کی جانب سے آج جاری کئے گئے حکم کے مطابق ان ملازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ ویکسین لینے کے بعد بھی کووڈ-19 کی روک تھام سے متعلق احتیاط جاری رکھیں اور کئی مرتبہ ہاتھ دھوئیں، ہاتھوں کو سینیٹائز کریں اور ماسک پہننے کے علاوہ جسمانی دوری کا خیال رکھیں۔
حکومت صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے اور ویکسین کی خوراک دینے کے لئے ترجیحی بنیاد پر جو گروپ بنائے گئے ہیں اس کے مطابق اب 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کے تمام لوگ ویکسین لے سکتے ہیں۔
حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ عملے، شکایات عامہ اور پنشن کی وزارت کووڈ19 کو پھیلنے سے روک تھام کے اقدامات کے بارے میں وقتاً فوقتاً ہدایات جاری کرتی رہی ہے۔
...............................................................
ش ح،ع س، ع ر
U-3446
(Release ID: 1709992)
Visitor Counter : 186