مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

مرکزی وستا اوینیوکی بھومی پوجن تقریب ختم ہوئی



زمین کی آرائش اور دالان کی باز تعمیر-سبز علاقہ کو 350000 مربع میٹر سے بڑھا کر تقریباً 3 لاکھ 90 ہزار مربع میٹر تک کیاگیا-مناسب آبپاشی نظام مہیا کرایا گیا

مہمانوں ؍ سیاحوں کے لئے آنے والے علاقوں میں بیت الخلاء اور پینے کے پانی کی سہولت کے ساتھ عام سہولیات 10 جگہوں پر مہیا کرائی جا رہی ہے

علاقہ کو پیدل چلنے والوں کے موافق بنانے کے لئے جن پتھ اور راج پتھ کے ساتھ سی- ہیکسا گن کراسنگ پر اَنڈر پاس مہیا کرائےجا رہے ہیں

راج پتھ اور نالیوں کے ساتھ ساتھ فُٹ پاتھ مہیا کرائے جا رہے ہیں

نہروں پر نچلی سطح کے پُل اور پورے دالان کے کنارے 12 مناسب مقامات پر پارکنگ، عوامی سہولیات کے ساتھ بہتر رابطہ یقینی بنانے کےلئے فٹ پاتھ فراہم کئے جا رہے ہیں

پانی کوصاف رکھنے کے لئے مناسب پرت اور ایریٹر کے ساتھ نالیوں کی جدید کاری

گندے پانی کی ریسائکلنگ کے لئے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ

کاروں، دو پہیہ گاڑیوں، بسوں کیلئے پارکنگ کی مناسب جگہ

اشارے، روشنی، سی سی ٹی وی کیمرہ، پانی کی نکاسی، بارش کے پانی کا ذخیرہ، پانی کی سپلائی کا نظام

یوم جمہوریہ کی تقریبات کے دوران عارضی طور پر بیٹھنے کے انتظ

Posted On: 04 FEB 2021 12:26PM by PIB Delhi

 

مرکزی وستا اوینیو کی بھومی پوجن تقریب مکان اور شہری امور کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ہردیپ سنگھ پوری کے ذریعے پوری کی گئی۔ مکان اور شہری امور کی وزارت  کے سکریٹری جناب دُرگا شنکر مشرا ، سی پی ڈبلیو ڈی کے ڈائرکٹر جنرل اور وزارت کے سینئر افسران کی موجودگی میں انڈیا گیٹ، نئی دہلی میں آج اس تقریب کے ساتھ ، سنٹرل وستا اوینیو  کی تعمیر  ؍ باز تعمیر کے لئے کام شروع ہو گیا ہے۔ سنٹر ل وستا اوینیو ساؤتھ اور نارتھ بلاک سے انڈیا گیٹ تک شروع ہوتا ہے، جس میں راج پتھ،  اس کے آس پاس  کے دالان اور نالیاں (کینال)، درختوں کی قطاریں، وجے چوک اور انڈیا گیٹ پلازہ سمیت ایک 3 کلو میٹر  لمبا حصہ ہے۔ یہ بنیادی طور سے برطانوی حکومت کے دوران وائسرائے ہاؤس کے لئے ایک عا لیشان  جلوس کے راستے کے طور پر بنایا گیا تھا۔ اس کا استعمال        آزادی حاصل ہونے کے بعد بھارت کے لوگوں اور ان کی سرکار کے ذریعے دوبارہ کیا گیاتھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00294US.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00294US.jpg

آزادی کے بعد سنٹرل وستا اوینیو میں کچھ ترمیم کر کے اس جگہ کا منظرنامہ بدل دیا گیا تھا۔ درختوں کی نئی قطاروں کو 1980 میں جوڑا گیا تھا، شمال جنوب رابطہ میں اصلاح کے لئے ایک نئی سڑک رفیع احمد قدوائی مارگ کی تعمیر کی گئی تھی۔ ہر سا ل اس اوینیو پر سالانہ یوم جمہوریہ تقریب (آر ڈی سی) منعقد کی جاتی ہے۔ بین الاقوامی یوگا ڈے، ہندوستانی غذائی تیوہار ، سیاحتی تیوہار، اڑیہ تیوہار اور پراکرم تیوہار جیسے دیگر پروگرام بھی یہاں ہر سال منعقد کئے جاتےہیں۔ یہ دلی میں سب سے زیادہ بار دیکھی جانے والی جگہ اور سیاحت کا اہم مرکز ہے، حالانکہ اس میں بیت الخلا،راستے، معینہ وینڈنگ زون،  پارکنگ ، روشنی کا مناسب انتظام، اشارے وغیرہ  جیسی عوامی سہولیات کی کمی ہے۔  اس کے دالان اور پانی کی نہریں خراب حالت میں ہیں، کیونکہ ان کا انتظام بڑے عوامی استعمال کے لئے نہیں کیا گیا تھا اور اب ان پر زیادہ زور پڑنے لگا ہے۔ یوم جمہوریہ کا انتظام کرنے میں لمبا وقت لگتا ہے اور اس دوران زیادہ تر علاقے عوام کی رسائی سے دور ہو جاتے ہیں۔

حکومت نے  سنٹرل وستا کی بڑے پیمانے پر تبدیلی کے حصہ کے طور پر انہیں دوبارہ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کا مقصد اوینیو کو ایک ایسی علامت بنانا ہے، جو صحیح معنیٰ میں ہندوستان کی ترجمانی کرے۔ یہ دنیا کے سب سے بہترین سنٹرل وستا اوینیو میں سے ایک ہوگا۔ اس پروجیکٹ میں ایسی سہولیات فراہم کرنا ہے، جو  شہریوں اور سیاحوں کو استعمال کرنے کے لئے آرام دہ بناتی ہیں اور یہ زیادہ پیدل چلنے والوں کو مناسب ٹریفک کے لئے قابل استعمال بناتی ہے۔

سرکار نے 10 نومبر 2020 کو 608 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت کے ساتھ سنٹرل وستا اوینیو کی ترقی کے لئے ایک تجویز کو منظوری دی تھی۔ اس کے لئے دہلی اربن آرٹس کمیشن ، ہیریٹیج کنزرویشن کمیٹی، سنٹرل وستا کمیٹی، لوکل باڈی وغیرہ سے اجازت حاصل کی گئی ہے۔ سی پی ڈبلیو ڈی کو اس  اہم کام کو کرنے کی  ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ سی پی ڈبلیو ڈی کے ذریعے ترقی کے مرحلہ ایک کا کام بڑی تعمیراتی کمپنیوں ، میسرز، شاپور جی پلون جی کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹیڈ کو 477 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ 8 جنوری 2021 کو  مقابلہ جاتی بولی کےذریعے  دی گئی ہے اور آج مؤ رخہ 4 فروری 2021 اس پر کام شروع کیا جا رہا ہے۔

*************

( ش ح ۔ق ت۔  ک ا)

U. No. 3433



(Release ID: 1709826) Visitor Counter : 157