صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

روزانہ 80 فیصد نئے معاملوں کے ساتھ، مہاراشٹر، پنجاب، چھتیس گڑھ، کرناٹک، گجرات اور مدھیہ پردیش میں مسلسل اضافہ کا رجحان جاری ہے


مجموعی طور پر 5.8 کروڑ سے زیادہ  ٹیکہ کاری  کی گئی ہے، جس کے سبب دنیا بھر میں  ہندوستان دوسرے نمبر پر ہے

مہاراشٹر، راجستھان، اترپردیش اور گجرات میں مجموعی  طور پر 5 ملین  سے زیادہ  افراد کوخوراک  دئیے جانے کا مرحلہ عبور کرلیا ہے

Posted On: 27 MAR 2021 11:19AM by PIB Delhi

6 ریاستوں، مہاراشٹر، پنجاب، چھتیس گڑھ، کرناٹک، گجرات اور مدھیہ پردیش میں کووڈ کے روزانہ نئے معاملوں میں مسلسل اضافہ درج ہورہا ہے۔79.57 فیصد نئے معاملے ان چھ ریاستوں  سے ہونے کی اطلاع ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 62258 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔

مہاراشٹر میں یومیہ بنیاد پر سب سے زیادہ 36902 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ اس کے بعد پنجاب میں 3122 ، تو چھتیس گڑھ میں 2665 نئے معاملے درج کئے  گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001J0R3.jpg

درج ذیل گراف میں   دس ریاستوں میں روزانہ نئے معاملوں میں عمودی اضافہ نظر آرہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002G5PX.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003E1ZV.jpg

ہندوستان میں فعال معاملوں کی مجموعی تعداد آج 452647 تک پہنچ گئی۔موجودہ فعال معاملے اب ہندوستان کے مجموعی فعال معاملوں کا 3.8 فیصد ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 31581 معاملے  درج کئے گئے ہیں۔

ملک بھر میں درج معاملوں میں سے 73 فیصد معاملےمہاراشٹر، کیرالہ اور پنجاب میں درج ہوئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004X4H6.jpg

دوسری جانب  ، ہندوستان میں ٹیکہ کاری کی کل تعداد 5.8 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔

آج صبح سات بجے تک موصول عبوری رپورٹ کے مطابق945168 سیشنز کے ذریعے 5.81 کروڑ (58109773)  ویکسین کی خوراک دی جاچکی  ہے۔ان میں8096687 صحت کارکنان ایچ سی ڈبلیوز کو (پہلی خوراک)، 5144011 صحت کارکنان کو (دوسری خوراک) جبکہ8752566  ایف ایل ڈبلیوز کو  (پہلی خوراک) اور3539144صفحہ اوّل کے کارکنان کو (دوسری خوراک) دی جاچکی ہے۔وہیں6172032 مستفدین جن کی عمر 45 سال سے زیادہ ہے اور وہ کسی مخصوص بیماری میں مبتلا ہیں، کو (پہلی خوراک) اور 60 سال سے زیادہ عمر والے26405333  مستفدین کو (پہلی خوراک) دی جاچکی ہے۔

صحت کارکنان

فرنٹ لائن اہلکار

مختلف بیماریوں سے دوچار  45 تا 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

میزان

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

پہلی خوراک

80,96,687

51,44,011

87,52,566

35,39,144

61,72,032

2,64,05,333

5,81,09,773

ویکسین  کی خوراک دئیے  جانے کے معاملے میں  (25 مارچ 2021 تک)  دنیا بھر میں ہندوستان  دوسرے نمبر پر ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005ET36.jpg

درج ذیل گراف میں  ہندوستان اور دیگر ممالک  کے مابین جاری ٹیکہ کاری مہم کے موازنہ کیاگیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0066T9C.jpg

ہندوستان میں اب تک دی گئی مجموعی ویکسین  کی خوراک  میں سے 60 فیصد 8 ریاستوں میں دی گئی۔ مہاراشٹر، راجستھان، ترپردیش اور گجرات نے 5 ملین ٹیکہ کا ری  کا عدد اشاریہ عبور کرلیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/7O4I7.jpg

جاری ٹیکہ کاری مہم کے 70ویں روز (27 مارچ 2021) تک 2605333 ویکسین کی خوراک دی گئی۔ 43281سسیشنز  میں2425146 مستفدین  کو پہلی خوراک دی گئی جبکہ180187  ایچ سی ڈبلیوز اور ایف ایل ڈبلیوز کو ویکسین کی دوسری خوراک دی گئی۔

مورخہ، 26مارچ، 2021

صحت کارکنان

فرنٹ لائن اہلکار

مختلف سنگین بیماریوں سے دوچار 45 تا 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

 مجموعی حصول

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

پہلی خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

62,140

39,613

1,52,585

1,40,574

5,72,260

16,38,161

24,25,146

1,80,187

 ملک بھر میں دی جارہی خوراک  کے یومیہ  اوسط میں اضافہ  دیکھا جارہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008PCXW.jpg

ہندوستان میں آج تک  صحتیاب ہونے والوں کی  مریضوں کی کل  تعداد 11295023ہے۔  ملک بھر میں صحتیابی کی قومی شرح94.84  فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں30386  مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

مہاراشٹر میں 17019 صحتیابی کے  نئے معاملے درج ہوئے ہیں جو صحت یاب ہونے والوں کی ایک دن میں سب سے بڑی تعداد ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 291 اموات درج ہوئی ہیں۔

75.6 فیصد اموات کے نئے معاملوں کا تعلق 5 ریاستوں سے ہے۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ (112) اموات، اس کے بعد پنجاب میں یومیہ بنیاد پر59 اموات کے معاملے درج ہوئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009YMZK.jpg

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران  14 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ-19 سےموت کی کوئی بھی اطلاع نہیں ملی ہے۔ان میں آسام، اڈیشہ،  پڈوچیری، لداخ (مرکز کے زیر انتظام علاقہ)، دمن و دیو اور دادر و نگر حویلی،لکشدیپ،  منی پور، تریپورہ،سکم، میگھالیہ، میزورم، انڈمان و نکوبار جزائر، ناگالینڈ اور اروناچل پردیش شامل ہیں۔

*****

ش ح۔ ن ر (27.03.2021)

U NO: 3126



(Release ID: 1708060) Visitor Counter : 188