صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت میں ٹیکہ کاری مہم کے تحت پانچ کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں


گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 23 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے

مہاراشٹر ، پنجاب ، کرناٹک،چھتیس گڑھ اور گجرات میں یومیہ نئے کیسوں میں اضافے کی خبر ہے

Posted On: 24 MAR 2021 11:04AM by PIB Delhi

 بھارت نے کووڈ-19 عالمی وبا کے خلاف لڑائی میں ایک اہم سنگ میل طے کیا ہے۔ ملک میں کووڈ-19 سے بچاؤ کے لئے اب تک پانچ کروڑ سے زیادہ  ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

 آج صبح سات بجے تک کی عبوری رپورٹ کے مطابق 8,23,046  سیشنز کے ذریعہ 5,08,41,286 ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

 ان میں حفظان صحت کے 79,17,521 کارکنان( پہلا ٹیکہ)، حفظان صحت کے 50,20,695 کارکنان( دوسرا ٹیکہ)، پیش پیش رہنے والے 83,62,065 صحت کارکنان( پہلا ٹیکہ)، پیش پیش رہنے والے 30,88,634 صحت کارکنان ( دوسرا ٹیکہ) 45 سال سے زیادہ عمر کے مخصوص بیماریوں سے متاثرہ 47,01,894 مستفیدن( پہلا ٹیکہ) اور 60 سال سے زیادہ عمر کے 2,17,50,472 مستفیدین شامل ہیں۔

 

حفظان صحت کارکنان

پیش پیش رہنے والے کارکنان

45 سے 60 سال تک کی عمر کے مخصوص بیماریوں سے متاثرہ  افراد 

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

میزان

پہلا ٹیکہ

دوسرا ٹیکہ

 پہلا ٹیکہ

 دوسرا ٹیکہ

پہلا ٹیکہ

 پہلا ٹیکہ

79,17,521

50,20,695

83,62,065

30,88,639

47,01,894

2,17,50,472

5,08,41,286

 

23 مارچ 2021 کو شروع ہوئی ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے 67 ویں دن 23,46,692 ٹیکے لگائے گئے۔

 ان میں سے 21,00,799 مستفیدین کے پہلا ٹیکہ لگایا گیا اور حفظان صحت اور پیش پیش رہنے و الے 2,45,893 صحت کارکنان کے دوسرا ٹیکہ لگایا گیا۔

 

تاریخ: 24  مارچ/ 2021

حفظان صحت کارکنان

پیش پیش رہنے والے کارکنان

45 سے 60 سال تک کی عمر کے مخصوص بیماریوں سے متاثرہ  افراد 

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

 کل حصولیابیاں

پہلا ٹیکہ

دوسرا ٹیکہ

 پہلا ٹیکہ

 دوسرا ٹیکہ

پہلا ٹیکہ

 پہلا ٹیکہ

پہلا ٹیکہ

دوسرا ٹیکہ

57,942

60,731

1,19,938

1,85,162

4,03,584

15,19,335

21,00,799

2,45,893

 

آٹھ ریاستوں میں ابھی تک مجموعی طور پر 60 فیصد ٹیکہ کاری کی گئی ہے۔

 

 

پانچ ریاستوں میں مہاراشٹر، پنجاب، کرناٹک، چھتیس گڑھ اور گجرات میں کووڈ-19 کے نئے یومیہ معاملوں میں اضافے کی خبر مل رہی ہے۔ ان ریاستوں میں کل نئے کیسوں کے 77.44 فیصد معاملے درج ہوئے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 47,262 نئے کیس درج ہوئے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں درج ہوئے نئے کیسوں میں سے 81.65 فیصد کیس چھ ریاستوں میں سامنے آئے ہیں۔

مہاراشٹر میں ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد میں 28,699 نئے کیس درج ہوئے ہیں۔ اس کے بعد پنجاب میں 2254 کیس اور کرناٹک میں 2010 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔

 

آٹھ ریاستوں میں قومی  اوسط( 4.11فیصد) کے مقابلے زیادہ ہفتہ وار متاثر  کیسوں کی خبر ملی ہے۔ مہاراشٹر متاثرہ افراد کی  20.53 فیصد کی شرح کے ساتھ سب سے  آگے ہے۔

 

 بھارت میں زیر علاج مریضوں کی کل تعداد آج 3,68,457 تک پہنچ گئی ہے جو اب تک متاثر ہونےوالے کل کیسوں کا 3.14 فیصد ہے۔

 بھارت میں آج تک مجموعی طور پر 1,12,05,160 افراد روبہ صحت ہوچکے ہیں۔ قومی شفایابی کی شرح 95.49  فیصد ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 23,907 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

 گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 275 اموات کی خبر ملی ہے۔

 اموات کے تازہ واقعات میں سے  چھ ریاستوں میں 83.27 فیصد اموات درج کی گئی ہیں۔

 گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 132 اموات ہوئی ہیں اس کے بعد پنجاب میں 53 اور چھتیس گڑھ میں 20 اموات کی خبر ملی ہے۔

 

 

 

 بارہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقو ں میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کووڈ-19 سے کسی بھی موت کی کوئی خبر نہیں ملی ہے۔ یہ ہیں:

اڈیشہ،  لکشدیپ، لداخ(مرکز کے زیر انتظام علاقہ) منی پور، دادر و نگر حویلی، میگھالیہ، میزورم، سکم، تری پورہ، انڈمان ونکوبار جزائر، ناگا لینڈ اور  ارونا چل پردیش۔

******

 

ش  ح ۔ع م۔ ر ض

U-NO.2980


(Release ID: 1707221) Visitor Counter : 256