صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مہاراشٹر ، پنجاب ، گجرات ، چھتیس  گڑھ اور تمل ناڈو میں یومیہ نئے معاملات میں  اضافہ ، یومیہ نئے معاملات 81 فیصد ہوئے


کووڈ19 ویکسین کی  مجموعی ڈوز 5 کروڑ کے قریب پہنچی

گزشتہ 24گھنٹے میں ریکارڈ 3253095 ٹیکے لگائے گئے

Posted On: 23 MAR 2021 11:40AM by PIB Delhi

ملک کی چھ  ریاستوں مہاراشٹر،  پنجاب،  کرناٹک، گجرات ، چھتیس گڑھ اور تمل ناڈو میں یومیہ نئے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ان ریاستوں میں مجموعی طور پر (40715) 80.90  فیصد نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

مہاراشٹر میں مسلسل  یومیہ سب سے زیادہ نئے معاملے سامنے آرہے ہیں جو 24645 (60.53 فیصد) ہیں۔ اس کے بعد پنجاب میں 2299 جبکہ گجرات میں 1640 نئے معاملوں کی خبر ہے۔

1.jpg

دس ریاستوں ، جنہیں یہاں نمایاں کیا گیا ہے ، وہاں یومیہ نئے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے

2.jpg

3.jpg

ہندوستان کے مجموعی فعال معاملات میں فروری کے وسط میں سب سے زیادہ گراوٹ کے بعد اضافہ ہورہا ہے۔ آج یہ تعداد 3.45 لاکھ (345377)رہی ۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں مجموعی فعال معاملات میں سے 10731 معاملات کی مجموعی گراوٹ درج کی گئی ۔

 

4.jpg

تین ریاستوں ، مہاراشٹر ، کیرالہ اور پنجاب میں ملک کےمجموعی فعال معاملات کا 75.15 فیصد  ہے۔ مہاراشٹر میں تنہا ملک میں مجموعی فعال معاملات کا 62.71 فیصد ہے۔

 

5.jpg

مندرجہ ذیل گراف ہندوستان میں کووڈ -19 کے معاملات کے دوگنا ہونے کے وقت کی رفتار کو ظاہر کرتا ہے۔ دوگنا ہونے کا وقت یکم مارچ 2021 کو 504.4 سے کم ہو کر 23 مارچ 2021 کو 202.3 ہوگیا۔

6.jpg

آج صبح سات بجے تک عارضی رپورٹ کے مطابق 784612 سیشنز کے ذریعہ 4.8 کروڑ (48494594) سے زائد ٹیکے لگائے گئے۔ آج پہلا ٹیکہ لگانے کے ساتھ ہی یہ تعداد چار کروڑ (40631153) کے پار ہوگئی۔

ان میں 7859579 ہیلتھ کیئر ورکرز (پہلا ڈوز) ، 4959964 ہیلتھ کیئر ورکرز (دوسرا ڈوز) ، 8242127 فرنٹ لائن ورکرز (پہلا ڈوز)  اور 2903477 فرنٹ لائنس ورکرز (دوسرا ڈوز)، 4298310 فیض یافتگان  45 سال سے زیادہ کی عمر جنہیں مخصوص بیماریاں ہیں (پہلا ڈوز) اور دو کروڑ سے زیادہ (20231137) فیض یافتگان 60 سال سے زیادہ عمر کے ، شامل ہیں۔

 

ہیلتھ کیئر ورکرز

فرنٹ لائن ورکرز

45 سال سے لے کر 60 سال کی عمر سے کم  مخصوص بیماریوں سے متاثر

60 سال سے زیادہ

 

میزان

پہلی ڈوز

دوسری ڈوز

پہلی ڈوز

دوسری ڈوز

پہلی ڈوز

پہلی ڈوز

78,59,579

49,59,964

82,42,127

29,03,477

42,98,310

2,02,31,137

4,84,94,594

 

ٹیکہ کاری مہم کے  66 ویں دن  (22 مارچ 2021) 32 لاکھ سے زیادہ (3253095) ٹیکے لگائے گئے ۔ان میں سے 2903030 فیض یافتگان  کو 48345 سیشنز میں پہلی بار ٹیکے لگائے گئے  (ہیلتھ کیئر ورکرز اور فرنٹ لائن ورکرز)  اور 350065 ہیلتھ کیئر ورکرز اور فرنٹ لائن ورکرز کوویکسین  کے دوسرے ڈوز دئے گئے۔

 

تاریخ : 22 مارچ 2021

ہیلتھ کیئر ورکرز

فرنٹ لائن ورکرز

45 سال سے لے کر 60 سال کی عمر سے کم  مخصوص بیماریوں سے متاثر

60 سال سے زیادہ

مجموعی حصولیابی 

پہلا ڈوز

دوسرا ڈوز

پہلا ڈوز

دوسرا ڈوز

پہلا ڈوز

پہلا ڈوز

پہلا ڈوز

دوسرا ڈوز

 

69,929

73,804

1,42,159

2,76,261

5,59,930

21,31,012

29,03,030

3,50,065

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ہندوستان میں صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد آج 11181253 رہی ۔ قومی سطح پر صحتیابی کی شرح 95.67 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 29785 درج کی گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں 199اموات درج کی گئیں۔

چھ ریاستوں میں یومیہ اموات کا فیصد 80.4 رہا ، مہاراشٹر اور پنجاب میں اموات کی تعداد 58،58 رہیں ۔ اس کے بعد کیرالہ اور چھتیس گڑھ میں 12،12 اموات ہوئیں۔

7.jpg

14 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کووڈ-19 سے کسی بھی موت کی خبر نہیں ہے۔ یہ ریاستیں ہیں، جموں و کشمیر (یو ٹی) ، گوا، اتراکھنڈ، اڈیشہ، لکشیہ دیپ، سکم ، دمن اینڈ دیو اور دادر اینڈ نگر، لداخ (یو ٹی)، منی پور، میگھالیہ، میزورم، انڈومان ونیکوبار جزائر، اروناچل پردیش اور ناگالینڈ۔

 

*************

( ش ح ۔ف ا۔  م ص )

U. No. 2926

 


(Release ID: 1706856) Visitor Counter : 289