صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

چار ملکوں کے سفیروں نے ویڈیو کانفرنس کےذریعے


 صدر جمہوریہ ہند  کو اپنی اسناد پیش کیں

Posted On: 18 MAR 2021 1:48PM by PIB Delhi

نئی دلی، 18؍مارچ، صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے جمہوریہ فیجی ، ڈومنکن ریپبلک،  اسلامک ری پبلک افغانستان اور کوآپریٹیو ریپبلک آف گیانا کے  سفیروں ؍ ہائی کمشنروں سے   آج (18؍مارچ 2021) ایک ورچوئل تقریب میں اسناد وصول کیں۔ اسناد پیش کرنے والوں کے نام مندرجہ ذیل ہیں:

1. عزت مآب کملیش ششی پرکاش، جمہوریہ فیجی کے ہائی کمشنر

2.عزت مآب جناب ڈیوڈ ایمینوئل  بوئگ بوچیل، ڈومنکن ریپبلک کے سفیر

3.عزت مآب جناب فرید مامون زئی،سفیر،  اسلامی جمہوریہ افغانستان

4.عزت مآب  چرنداس  پرساد، ہائی کشمنر، کوآپریٹیو ریپبلک آف گیانا،

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے سفیروں کوان کی تقرری پر ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ  ان چاروں ملکوں کے ساتھ ہندوستان کے کافی گہرے اور دوستانہ رشتے ہیں اور ہمارے روابط امن اور خوشحالی کے مشترکہ  ویژن  میں پنہاں ہیں۔ انہوں نے 22-2021 کی میعاد کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیر مستقل نشست کے لئے ہندوستان کی امیدواری کی حمایت کرنے پر ان کی حکومتوں کا شکریہ ادا کیا۔

 

صدر جمہوریہ کووند نے کہا کہ کووڈ-19 سے فیصلہ کن اور منظم طریقےسے نمٹنے کے لئے عالمی کوششوں میں ہندوستان پیش پیش رہا ہے تاکہ  ہماری مجموعی صحت اور معاشی بہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند کی  ویکسین میتری پہل کے تحت ہندوستان میں  تیار کی  گئی کافی کفایتی ویکسین کئی ملکوں میں پہلے پہنچ چکی ہیں، جس سے‘‘ فارمیسی آف دا ورلڈ’’ کے طور پر  ہماری  ساکھ کو تقویت ملی ہے۔

اپنے تبصر ے میں سفیروں ؍ ہائی کمشنروں نے ہندوستان کے ساتھ اپنے ملکوں کے بہترین  رشتوں کو نمایاں کیااور انہیں مزید آگے بڑھانے کی اپنی قیادتوں کے عزم کے بارے میں بتایا۔ سفیروں ؍ ہائی کمشنروں نےترقیاتی امداد اور  مختلف شعبوں میں صلاحیت سازی  میں مدد کےلئے حکومت   ہند کا شکریہ ادا کیا۔

 

انہوں نے اپنے ملکوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کووڈ-19 ویکسین کی سپلائی کےلئے بھی ہندوستان کا شکریہ ادا کیا۔

*************

( ش ح ۔ف ا۔  ک ا)

U. No. 2723



(Release ID: 1705752) Visitor Counter : 114