کابینہ
کابینہ نے ہینڈی کرافٹ اینڈ ہینڈلومس ایکسپورٹ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ کو بند کرنے کی منظوری دی
Posted On:
16 MAR 2021 3:57PM by PIB Delhi
نئی دہلی:16،مارچ، 2021:وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے ٹیکسٹائل کی وزارت کے زیرکنٹرول حکومت ہند کی کمپنی ہینڈی کرافٹ اینڈ ہینڈلومس ایکسپورٹ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ (ایچ ایچ ای سی) کو بند کرنے کی منظوری دی ہے۔
کارپوریشن میں 59 مستقل ملازمین اور6 مینجمنٹ ٹرینی کام کررہے ہیں۔ سبھی مستقل ملازمین اور مینجمنٹ ٹرینی کو محکمہ پبلک انٹرپرائزیزکے مقرر کردہ اصولوں کے مطابق رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم (وی آر ایس) سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کیا جائیگا۔
کابینہ کی اس منظوری سے نہیں چلنے والی اور آمدنی حاصل نہیں کرنے والی سرکاری سیکٹر کی بیمار کمپنیوں کے تنخواہ میں بڑھتے جارہے خرچ کو گھٹانے سے سرکاری خزانے کو فائدہ ہوگا۔
مالی برس 16-2015 سے کارپوریشن لگاتار گھاٹے میں چل رہا ہے اور اپنے کام کاج کے خرچوں کو پورا کرنے کیلئے خاطر خواہ آمدنی حاصل نہیں کرپارہا ہے۔ اس کے احیاء کا امکان بہت ہی کم ہیں اس لئے کمپنی کو بند کرنا ضروری ہے۔
-----------------------
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO:2609
(Release ID: 1705257)
Visitor Counter : 175
Read this release in:
Punjabi
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam