صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ملک بھر میں 2.4 کروڑ سے زیادہ کورونا ویکسین دی گئی


گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13.5 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے

مہاراشٹر، کیرل، پنجاب، کرناٹک، گجرات اور تملناڈو میں روزانہ کووڈ کے معاملوں میں اضافہ درج ہورہا ہے

Posted On: 10 MAR 2021 12:09PM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،10 مارچ، 2021/

ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے آج صبح سات بجے تک موصول عبوری رپورٹ کے مطابق 339145 سیشنز کے ذریعے 2.43 کروڑ (24367906) سے زیادہ کورونا ویکسین کی خوراک دی جاچکی  ہے۔

ان میں 7130098 صحت کارکنان (ایچ سی ڈبلیو) کو پہلی خوراک، 3890257 صحت کارکنان کو (دوسری خوراک) جبکہ 6936480 فرنٹ لائن اہلکاروں (ایف ایل ڈبلیو) کو  (پہلی خوراک) اور 473422 فرنٹ لائن اہلکاروں کو (دوسری خوراک) دی جاچکی ہے۔ 833526 مستفدین جن کی عمر 45 سال سے زیادہ ہے اور وہ کسی سنگین بیماری میں مبتلا ہیں، کو (پہلی خوراک) اور 60 سل سے زیادہ عمر والے 5104123 مستفدین کو (پہلی خوراک) دی جاچکی ہے۔

صحت کارکنان

فرنٹ لائن اہلکار

مختلف بیماریوں سے دوچار  45 تا 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

میزان

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

پہلی خوراک

7130098

3890257

6936480

473422

833526

5104123

24367906

 

 

 

 

 

 

 

 

ٹیکہ کاری مہم کے  53ویں روز (9 مارچ 2021) تک 13.5 لاکھ (1359173) سے زیادہ ویکسین کی خوراک دی گئی۔ 52351 سسیشنز  میں 1060944 مستفدین (ایچ سی ڈبلیو اور ایف ایل ڈبلیو) کو پہلی خوراک دی گئی جبکہ 298229  ایچ سی ڈبلیو اور ایف ایل ڈبلیو کو ویکسین کی دوسری خوراک دی گئی۔

مورخ، 09مارچ، 2021

صحت کارکنان

فرنٹ لائن اہلکار

مختلف سنگین بیماریوں سے دوچار 45 تا 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

 مجموعی حصول

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

پہلی خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

55088

150779

144161

147450

131717

729978

1060944

298229

چھ ریاستوں مہاراشٹر، کیرالہ، پنجاب، کرناٹک، گجرات اور تمل ناڈو میں روزانہ کووڈ  کے نئےمعاملوں میں اضافہ درج ہورہا ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 17291 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔

نئے معاملوں کے 83.76 فیصد معاملے ان ہی 6 ریاستوں سے ہیں۔

مہاراشٹر میں مسلسل روازنہ سب سے زیادہ  نئےمعاملے درج کئے جارہے ہیں جن کی تعداد 9927 پہنچ گئی ہے۔  اس کے بعد کیرالہ میں 2316 ور پنجاب میں 1027 نئےمعاملے درج کئے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001539T.jpg

8 ریاستوں میں یومیہ بنیاد پر  نئے معاملوں میں مسلسل اضافہ دیکھاجارہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ZAF9.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003938C.jpg

ہندوستان میں فی الحال فعال معاملوں کی مجموعی تعداد1.84 لاکھ (184598) ہے۔

درج ذیل گراف  میں 17 جنوری 2021 سے 10 مارچ 2021 کی مدت کے دوران فعال معاملوں میں یومیہ بنیاد پر تبدیلی نظر آتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004YP7Q.jpg

کورونا نمونوں کی یومیہ ہونے والی جانچ میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ہندوستان میں کورونا کی   جانچ کی مجموعی تعداد 22 کروڑ (223479877)  سے تجاوز کرچکی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005E0VC.jpg

ملک بھر میں فی الحال  مثبت معاملوں کی شرح 2.43 فیصد ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006QKW5.jpg

گذشتہ 24 گھنٹوں میں  کووڈ سے 133 اموات ہوئی ہیں۔

77.44 فیصد نئی اموات پانچ ریاستوں میں درج ہوئی ہیں۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 56 اموات ہوئی ہیں جبکہ پنجاب میں 20 اور کیرالہ میں 16 افراد کی موت ہوئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007EV26.jpg

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران  19 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ-19 سےموت کی کوئی بھی اطلاع نہیں ملی ہے۔

ان میں راجستھان، آندھراپردیش،چنڈی گڑھ، اڈیشہ، اتراکھنڈ،  جھارکھنڈ ، بہار،  پڈوچیری، لکشدیپ، سکم، لداخ (مرکز کے زیر انتظام علاقہ)،  منی پور، میگھالیہ،  ناگالینڈ،دمن و دیو، دادرا اور نگر حویلی، تریپورہ،میزورم، انڈمان و نکوبار جزائر، اور اروناچل پردیش شامل ہیں۔

*****

ش ح۔ ن ر (14.03.2021)

U NO: 2502



(Release ID: 1704751) Visitor Counter : 157