صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

صحت کے مرکزی سکریٹری اورویکسین کے بندوبست (کووِن ) سے متعلق بااختیارگروپ کے چیئرمین نے ریاستوں اورمرکزکے زیرانتظام علاقوں کے ساتھ کووڈ سے بچاؤ  کے لئے عمرکے موزوں افراد کی ٹیکہ کاری کے سلسلے میں ایک میٹنگ کی صدارت کی


ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام  علاقوں کو کووِن 2.0کی بنیادی خصوصیات کے وضاحت کی گئی

کووڈ سے بچاؤ کے لئے طورپر نجی اسپتالوں کو پینل میں شامل کرنے سے متعلق عمل کی وضاحت کی گئی

امکانی مستفدین کے پیشگی طورپر خود اندراج کرانے ، برسرموقع مراکز پراندراج کرانے اور اندراج کے لئے مامو ر افراد کی سہولت کی وضاحت کی گئی

Posted On: 26 FEB 2021 3:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،26؍ فروری :صحت کے مرکزی سکریٹری جناب راجیش بھوشن نے ٹیکہ کاری سے متعلق بندوبست ( کوون ) کے بااختیارگروپ کے چیئرمین اورکووڈ -19سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری کے بندوبست (این ای جی وی اے سی ) کے ماہرین کے قومی گروپ کے رکن ڈاکٹرآرایس شرما کے ہمراہ آج ویڈیو کا نفرنسنگ کے ذریعہ ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے صحت سکریٹریوں اور ایم ڈی صاحباب کے ساتھ  ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں عمرکے اعتبارسے  موزوں گروپس کی ٹیکہ کاری کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا۔

کووڈ-19سے بچاؤ کے لئے ملک گیر ٹیکہ کاری کی مہم کا آغاز 16جنوری ، 2021کوکیاگیاتھا۔ اب اس مہم میں یکم مارچ ، 2021سے درج ذیل عمرکے گروپوں تک توسیع کی جائے گی ۔

1-60سال سے زیادہ عمرکے تمام شہری ، اور

2-45سے 59سال تک کی عمرکے کے وہ افراد جو مخصوص بیماریوں سے متاثرہیں ۔

ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو ون کے 2.0مرحلہ کی بنیادی خصوصیات سے واقف کرایاگیا، یہ پلیٹ فارم ، کئی ہزار اندراج کے عمل کی صلاحیت والا آبادی کے میزان سے متعلق ایک سافٹ ویر ہے ۔ عمر کے اعتبارسے موزوں گروپوں کی ٹیکہ کاری کے تازہ مرحلے سے ملک میں کووڈ -19سے بچاو کے لئے ٹیکہ کاری میں کئی گنا اضافہ ہوجائے گا ۔

شہریوں پرمرکوز طریقہ کارکے ساتھ ، اس مرحلے میں بنیادی تبدیلی یہ ہوئی ہے کہ ایک طے عمرکے گروپوں میں شہریوں اورحفظان صحت کے وہ کارکنان اورپیش پیش رہنے والے صحت کارکنان بھی جنھیں ٹیکہ کاری کے موجودہ پہلے مرحلے میں شامل نہیں کیاگیاتھا ، یا وہ شامل ہونے سے رہ گئے تھے ،اب اپنی پسند کے ٹیکہ کاری مراکز کا انتخاب کرسکتے ہیں ۔ دوسرے اب نجی شعبے کے اسپتالوں کو بھی کووڈ سے بچاؤ کے ٹیکہ کاری کے مراکز کے طورپر شامل کیاجائے گاتاکہ ٹیکہ کاری سے متعلق صلاحیتوں میں توسیع کرنے کے لئے ان کی گنجائش اور مواقع کو بروئے کارلایاجاسکے ۔

اس بات کو اجاگرکیاگیاہے کہ کووڈ سے بچاو کے ٹیکہ کاری کے تمام مراکز (سی وی سی ) کو ذیل کے مطابق صحت سے متعلق سہولیات ہونی چاہیئں ۔

1-صحت سے متعلق سرکاری سہولیات جیسے ایس ایچ سیز ، پی ایچ سیز ، سی ایچ سیز ، آیوشمان بھارت ،ہیلتھ اینڈ ویل نیس سینٹرز ، سب ڈویژن اسپتال ، ضلع اسپتال اور میڈیکل کالج اسپتال ۔

2-مرکزی حکومت کی صحت اسکیم (سی جی ایچ ایس )کے تحت پینل میں شامل کئے گئے تمام نجی اسپتال ، آیوشمان بھارت –پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی ۔پی ایم جے اے وائی ) اور اس قسم کی ریاستوں کی صحت سے متعلق بیمہ اسکیمیں ۔

ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں سے کہاگیاہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ صحت سے متعلق نجی سہولیات میں کووڈ سے بچاؤ کے ٹیکہ کاری مراکز کے طورپر استعمال کرنے کے لئے لازمی طورپر درج ذیل سہولیات اور اشیاء ہونی چاہیئں :

(1)ان کے پاس ، وزارت کے ذریعہ جاری جامع ایس اوپیز میں دی گئی تفصیل کے مطابق ٹیکہ کاری سے عمل کے لئے خاطرخواہ جگہ ہونی چاہیئے ۔

(2)ان کے پاس ، ٹیکہ وغیرہ کی شیشیاں اسٹورکرنے کے لئے کولڈ چین کا بنیادی سازوسامان ہوناچاہیئے ۔

(3)ان کے پاس ٹیکہ لگانے والوں اورعملے کی خود کی ٹیم ہونی چاہیئے ۔

(4) ان کے پاس کسی بھی اے ای ایف آئی کیس کے بندوبست کے لئے خاطرخواہ سہولت ہونی چاہیئے ۔

تمام مستفدین کو ، رسائی کے طریقہ سے قطع  نظر، درج ذیل فوٹوشناختی دستاویز جس سے کسی ایک کو اپنے پاس رکھنے کی صلاح دیاجانی چاہیئے ۔

*آدھارکارڈ

*انتخابی فوٹوشناختی کارڈ(ای پی آئی سی )

*آن لائن اندراج کے معاملے میں ، اندراج کے وقت بتایاگیا ، فوٹو آئی ڈی کارڈ (اگرآدھاریا ای پی آئی سی نہیں ہے )

*45سے 59سال تک کی عمر کے شہریوں کے لئے مخصوص بیماری کا سرٹیفیکٹ (رجسٹرڈ میڈیکل پریکٹیشنرکے ذریعہ دستخط شدہ ) حفظان صحت کے کارکنان اور پیش پیش رہنے والے صحت کارکنان کے لئے  روزگارسے متعلق سرٹیفیکٹ /سرکاری شناختی کارڈ (ان میں سے کوئی ایک لیکن فوٹو اور تاریخ پیدائش ہونی چاہیئے )

ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کواندراج کے آسان بنائے گئے عمل کی وضاحت کی گئی ، جنھیں تین روٹس کے ذریعہ کیاجاتاہے۔

1-پیشگی خود کا اندراج

مستفدین کو ون 2.0پورٹل ڈاؤن لوڈ کرکے اورآروگیہ سیتو وغیرہ جیسی دیگر آئی ٹی ایپلی کیشن کے ذریعہ  خود کا پیشگی اندراج کراسکتے ہیں ۔

اس سے کووڈ -19سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری مراکز کے طورپر خدمات انجام دے رہے سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں اوروہاں دستیاب وقت اورتاریخ سے متعلق پروگراموں کے بارے میں معلومات حاصل ہوجائیں گی ۔

مستفدین کو یہ سہولت حاصل ہوگی کہ وہ اپنی پسند کے سی وی سی کا انتخاب کریں اورٹیکہ کاری کے لئے وقت مقررکریں ۔

(2) موقع پراندراج

جو افراد خودکاپیشگی اندراج نہیں کراسکتے ان کے لئے برسرموقع اندراج کرانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ کووڈ سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری کے مقررہ مراکز پربذات خود جاکر اپنااندراج کراسکیں اورپھرٹیکہ لگواسکیں ۔

(3)مسامورمعادن عملے کی سہولت کے ذریعہ اندراج اس طریقہ کارکے تحت ، ریاستیں اورمرکز کے زیرانتظام علاقے پیش بندی کے اقدام کریں گے کووڈ سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری کے لئے مخصوص تاریخ یاتاریخوں کا فیصلہ کیاجائے گا ، جہاں امکانی مستفدین کے طے شدہ گروپوں کے ٹیکے لگائیں جائیں گے ۔ ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے صحت حکام کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ طے شدہ اہدافی گروپوں کو سرگرمی سے منظم یا یکجا کیاجائے اور انھیں ٹیکہ کاری کے مراکز تک لایاجائے ۔

آشا، اے این ایمس ، پنچایتی راج کے نمائندوں اورخواتین کے خود اپنی مد دکرنے والے گروپوں (ایس ایچ جی ) کو اہدافی گروپوں کو منظم کرنے کے لئے بروئے کارلایاجائے گا۔

درج بالاتمام تمام تینوں روٹس کے تحت تمام مستفدین کو کو-ون 2.0پلیٹ فارم پرمنظم کیاجائے گا اورپھرڈیجیٹل کیوآرکوڈ پرمبنی عبوری سرٹیفیکٹ ( پہلاٹیلہ لگوانے پر) اورحتمی سرٹیفیکٹ ( دوسرا ٹیکہ لگانے پر) جاری کیاجائے گا، ان سرٹیفیکٹس کو ، ٹیکہ کاری کے بعد مستفدین کو موصول ہونے والے  ایس ایم ایس میں دیئے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کیاجاسکتاہے ۔ اس کے علاوہ ٹیکہ کاری کے مراکز سے بھی ان سرٹیفیکٹس کا پرنٹ آؤٹ حاصل کیاجاسکتاہے ۔ ٹیکہ کاری کے سرکاری مراکز پرٹیکہ مفت لگائے جائیں گے ۔ مستفدین کواپنی عمرکے ثبوت کے لئے فوٹو آئی ڈی دستاویز دکھائی ہوگی ( ترجیحاًآدھارکارڈ یا ای پی آئی سی کارڈ ) اوراگرضروری یہ تو مخصوص بیماری کا سرٹیفیکٹ دکھاناہوگا۔ کسی بھی نامزد یاپینل میں شامل صحت سہولت سے ٹیلے لگوانے والوں کو پہلے سے طے قیمت اداکرنی ہوگی ۔

ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں سے کہاگیاہے کہ وہ ٹیکہ کاری کے عمل میں توسیع کئے جانے سے متعلق ایک منصوبہ تیاررکھیں ۔ جن میں سرکاری اورپرائیویٹ دونوں مراکز پرٹیکہ کاری کے عمل اورلگائے گئے ٹیکوں کی تعداد میں اضافے کے لئے ہفتہ وار اورپندرہ روزہ منصوبے شامل ہیں ۔

*****************

08.03.2021) ش ح ۔ع م۔ع آ(

2256U-



(Release ID: 1703169) Visitor Counter : 215