صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
آئی ٹی سسٹم کو -ون 1.0 کی جگہ کو -ون 2.0 لائے جانے کی وجہ سے کووڈ ۔19 کے ٹیکہ کاری سیشن ہفتہ اور اتوار (27 اور 28 فروری 2021) کو نہیں ہوں گے
Posted On:
26 FEB 2021 12:27PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 26 فروری: عزت مآب وزیر اعظم نے کووڈ ٹیکہ کاری مہم کا آغاز 16 جنوری کو کیا تھا۔ یکم مارچ 2021 کو ، ملک گیر ٹیکہ کاری مہم میں توسیع کی جائے گی جس میں 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور 45 سال سے زیادہ عمر کے وہ افراد شامل ہوں گے جو دوسرے امراض میں مبتلا ہیں۔
کو- ون ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو فی الحال کو-ون 1.0 سے کو-ون 2.0 میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ اس کے پیش نظر کووڈ 19 کے ٹیکہ کاری کے سیشن ہفتہ اور اتوار (27 اور 28 فروری 2021) کو دو دن تک منعقد نہیں کیے جائیں گے۔ اس کے بارے میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو پہلے ہی اطلاع دے دی گئی ہے۔
**********
ش ح۔ ع ا۔ م ف
U. No. 1973
(Release ID: 1701211)
Visitor Counter : 235
Read this release in:
Marathi
,
Assamese
,
Malayalam
,
English
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu