صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ہندوستان ، 28 دنوں میں کووڈ-19 کے خلاف 8 ملین (80 لاکھ) مستفدین کو ٹیکہ لگا چکا ہے
8 ریاستوں میں 4 لاکھ سے زیادہ مستفدین کو ٹیکہ لگایا جاچکا ہے
پچھلے 24 گھنٹوں میں 17 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ-19 سے ایک موت کا واقعہ پیش نہیں آیا
Posted On:
13 FEB 2021 11:27AM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 13فروری، 2021 /
کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں ہندوستان، 80 لاکھ مستفدین کو ٹیکہ لگا چکا ہے۔
ملک گیر کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم کے تحت 13 فروری 2021 کو صبح 8 بجے تک 7967647 مستفدین کو ٹیکہ لگایا گیا ہے۔ جن میں سے 5909136 صحت سے متعلق کارکنان اور 20585111 فرنٹ لائن کارکنان شامل ہیں۔ اس دوران ٹیکہ کاری کے 164781 سیشنز منعقد کرائے گئے۔
نمبر شمار
|
ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے
|
ٹیکہ لگواچکے مستفدین
|
1
|
انڈ مان و نکوبار جزائر
|
3,454
|
2
|
آندھرا پردیش
|
3,51,993
|
3
|
اروناچل پردیش
|
15,098
|
4
|
آسام
|
1,25,038
|
5
|
بہار
|
4,71,683
|
6
|
چنڈی گڑھ
|
8,017
|
7
|
چھتیس گڑھ
|
2,47,745
|
8
|
دادر و نگر حویلی
|
2,890
|
9
|
دمن اور دیو
|
1,095
|
10
|
دہلی
|
1,77,439
|
11
|
گوا
|
12,949
|
12
|
گجرات
|
6,67,073
|
13
|
ہریانہ
|
1,94,124
|
14
|
ہماچل پردیش
|
79,166
|
15
|
جموں و کشمیر
|
1,11,470
|
16
|
جھارکھنڈ
|
1,88,095
|
17
|
کرناٹک
|
4,91,552
|
18
|
کیرالہ
|
3,45,197
|
19
|
لداخ
|
2,854
|
20
|
لکشدیپ
|
1,776
|
21
|
مدھیہ پردیش
|
5,26,095
|
22
|
مہاراشٹر
|
6,49,660
|
23
|
منی پور
|
19,563
|
24
|
میگھالیہ
|
12,797
|
25
|
میزورم
|
11,332
|
26
|
ناگالینڈ
|
9,125
|
27
|
اڈیشہ
|
3,99,670
|
28
|
پڈوچیری
|
5,510
|
29
|
پنجاب
|
1,01,861
|
30
|
راجستھان
|
6,06,694
|
31
|
سکم
|
8,335
|
32
|
تملناڈو
|
2,27,542
|
33
|
تلنگانہ
|
2,78,250
|
34
|
تری پورہ
|
65,288
|
35
|
اترپردیش
|
8,58,602
|
36
|
اتراکھنڈ
|
1,04,052
|
37
|
مغربی بنگال
|
4,85,054
|
38
|
متفرقات
|
99,509
|
میزان
|
79,67,647
|
28 ویں دن (12 فروری 2021) کو ٹیکہ کاری کے 10411 سیشنز کے ذریعے 462637 مستفدین (94160 صحت کارکنان اور 368477 فرنٹ لائن اہلکار) کو ٹیکہ لگایا گیا۔
ٹیکہ لگائے جانے والے مستفدین کی تعداد میں روز بروز مسلسل اضافہ درج ہورہا ہے۔
ہندوستان میں ٹیکہ لگوا چکے مجموعی طور پر 60فیصد (59.70فیصد) مستفدین 8 ریاستوں سے ہیں۔ ان 8 ریاستوں میں 400000 سے زیادہ مستفدین کو ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔ ہندوستان میں مجموعی طور پر ٹیکہ لگوا چکے مستفدین میں سے 10.8فیصد (858602مستفدین) اترپردیش سے ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران17 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ-19 سے ایک بھی موت درج نہیں ہوئی ہے جس سے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں روزانہ ہونے والی اموات میں بھی نمایاں کمی کی عکاسی ہوتی ہے۔ جبکہ 13 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 5-1 نئی اموات درج ہوئی ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں 17 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں، تلنگانہ، جھارکھنڈ، پڈوچیری، چنڈی گڑھ، ناگالینڈ، آسام، منی پور، سکم، میگھالیہ، لداخ (مرکز کے زیر انتظام علاقہ)، میزورم، انڈ مان و نکوبار جزائر، تریپورہ، لکشدیپ، ارونچل پردیش اور دادر و نگر حویلی میں ایک بھی موت کا نیا معاملہ درج نہیں ہوا ہے۔
ہندوستان میں فی الحال فعال معاملوں کی مجموعی تعداد 1.36 لاکھ (136571) ہے۔ مجموعی طور پر ہندوستان کےمثبت معاملوں میں سے اب صرف 1.25فیصد فعال معاملے ہیں۔
اب تک کل 1.06 کروڑ (10600625) افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 11395 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے۔ صحتیابی کی قومی شرح 97.32 فیصد ہے۔
صحت یاب ہوئے نئے 81.93 فیصد معاملے 6 ریاستوں سے درج ہوئے ہیں۔
ایک دن میں سب سے زیادہ 5332 صحتیابی کے نئے معاملے کیرالہ میں درج ہوئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مہاراشٹر میں 2422 افراد صحتیاب ہوئے جبکہ تمل ناڈو میں 486 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یومیہ 12143 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔
86.01 فیصد نئے معاملے 6ریاستوں سے درج ہوئے ہیں۔
کیرالہ میں ایک دن میں سب سے زیادہ 5397 نئے معاملے درج ہوئے ہیں ۔ اس کے بعد مہاراشٹر میں 3670 اور تمل ناڈو میں 483 نئے معاملے درج ہوئے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں 103 اموات درج ہوئی ہیں۔
80.85فیصد نئی اموات چھ ریاستوں میں درج کی گئیں ۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ (36) جانیں گئی ہیں۔ وہیں کیرالہ میں 18 اموت، جبکہ کرناٹک اور پنجاب میں آٹھ –آٹھ اموات درج ہوئی ہیں۔
*****
ش ح۔ ن ر (13.02.2021)
U NO: 1498
(Release ID: 1697854)
Visitor Counter : 201
Read this release in:
Odia
,
Malayalam
,
Tamil
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Telugu