ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی

کابینہ نے برہم پتر ویلی فرٹیلائزر کارپوریشن لمیٹیڈ آسام کو


100 کروڑ روپے کی  امداد فراہم کرنے کی منظوری دی

Posted On: 10 FEB 2021 3:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10 فروری 2021/وزیراعظم جناب  نریندر مودی کی سربراہی میں اقتصادی معاملوں کی  کابینہ کمیٹی نے  آج برہم پتر ویلی فرٹیلائزرس کارپوریشن لمیٹیڈ (بی وی ایف سی ایل)،نام روپ (آسام)کو یوریا مینوفیکچرنگ اکائیوں کو چلانے  کو برقرار رکھنے کے لئے   سو کروڑ روپے کا مالی تعاون  کے لئے فرٹیلائزرس محکمے کی  تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

برہم پتر  ویلی فرٹیلائزر کارپوریشن لمیٹیڈ (بی وی ایف سی ایل) نام روپ  ایک  سرکاری  شعبے کی  صنعت ہے جو کمپنی ایکٹ کے مطابق  حکومت ہند  کے فرٹیلائزر محکمے (ڈی او ایف)  کے  انتظامیہ کنٹرول کے تحت  بنایا گیا ہے۔ فی الحال کمپنی  آسام کے  نام روپ میں  ڈی وی   ایف سی ایل  کے احاطے میں  اپنے دو پرانے  پلانٹس    نام روپ 2 اور نامروپ 3 میں کام کررہی ہے۔  ہندستان پر مبنی پہلی یوریا مینوفیکچرنگ اکائی ہونے  اور تمام  بنیادی ڈھانچے  اور فیڈ اسٹاک   کی دستیابی ہونے کے باوجود،  اپنی پرانی ٹکنالوجی کی وجہ سے  اس کمپنی کی وجہ سے موثر لاگت   طریقے سے  موجودہ اکائیوں سے  مکمل  پیداواری سطح  بنائے رکھنا  مشکل  رہا ہے۔ پلانٹس کے محفوظ  ، ٹکاؤ اور  اقتصادی  کاروائیوں کو   یقینی بنانے کے لئے    کچھ آلات   اور مشینوں کو  دوبارہ لگانا /اوورہال کئے جانے کی ضرورت ہے۔  مکینیکل  الیکٹریکل   ، انسٹرومنٹیشن اور کیٹلسٹ اشیا وغیرہ   کی خریداری کے ساتھ  پلانٹس کو  بہتر طریقے سے   چلانے کے لئے  کئے جانے والی  کم از کم  کام کرنے  ، مرمت پر   سو کروڑ روپے   کے تخمینہ اخراجات ہوں گے اور اس لئے حکومت نے برہم پتر  ویلی فرٹیلائزر کارپوریشن  لمیٹیڈ   (بی وی ایف سی ایل) کو 100 کروڑ روپے کا مالی تعاون  فراہم کیا ہے۔

برہم پتر و یلی فرٹیلائزر کارپوریشن (بی وی ایف سی ایل) ہندستان کے شمال مشرقی حصے میں واقع ہے ، جو اس شعبے میں  اقتصادی ترقی  کا اہم   کردار نبھاتا ہے۔ بی وی ایف سی ایل کو  100 کروڑ روپے کا  مالی تعاون  مہیا کرنے سے  سالانہ  3.90 لاکھ میٹرک  ٹن یوریا  پیداوار ی صلاحیت بحال ہوگی  اور پورے شمال مشرقی  علاقے  خصوصی طور پر  آسام میں چائے صنعت اور  زرعی شعبے کو یوریا کی  وقت پر دستیاب کو یقینی بنایا جاسکے گا۔   اس سے تقریباً 580 ملازمین کا مستقل بنیاد پر اور دیگر 1500 سے افراد  کا  موجودہ روزگار بھی  یقینی  ہوگا۔  اس کے علاوہ  اس ادارے کے ذریعہ   28 ہزار لوگوں کو   براہ راست   فائدہ ملتا ہے۔  اس سے حکومت ہند کے   آتم نربھر بھارت کے ابھیان کو بھی مضبوطی ملے گی۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-1384

 



(Release ID: 1696910) Visitor Counter : 211