صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ہندوستان نے 20 کروڑ سے زیادہ ٹیسٹ کرکےایک بے مثال ریکارڈ درج کیا ہے۔
فعال معاملوں کی تعداد میں تخفیف ہوئی ہے اور اب یہ 1.5 لاکھ سے بھی کم ہوگئی ہے، جو گذشہ 8 ماہ میں سب سے کم ہے
کووڈ کا لگواچکے مستفدین کی کل تعداد 54 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے
ہندوستان 21 دنوں میں کووڈ-19ٹیکہ کاری مہم میں 50 لاکھ کی سطح پر پہنچنے والا سب سے تیز ملک بن گیا ہے
Posted On:
06 FEB 2021 12:04PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 06فروری، 2021/
ہندوستان نے کووڈ-19 کےمجموعی طور پر ٹیسٹ کرنے میں بے مثال ریکارڈ درج کیا ہے۔ آج کووڈ-19 ٹیسٹوں کی کل تعداد 20 کروڑ (200672589) کی سطح سے تجاوز کرگئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 740794 ٹیسٹ کئے گئے۔
ٹیسٹنگ کے انفراسٹرکچر میں مسلسل ملک گیر توسیع نے کووڈ کی ٹیسٹنگ کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کرنے میں ہم کردار ادا کیا ہے۔ آج ملک بھر میں 2369 ٹیسٹنگ لیباریٹریز ہیں ، جن میں 1214 سرکاری اور 1155 پرائیویٹ ہیں ۔ ان کے ذریعے ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں کافی اضافہ ہوا ہے۔
مجموعی طور پر مثبت معاملوں کی شرح کم ہوکر فی الحال 5.39 فیصد ہوگئی ہے۔
مستحکم بنیاد پر وسیع ٹیسٹنگ کے اعلیٰ سطح کے نتیجے میں قومی سطح پر مثبت معاملوں کی شرح میں کمی لانے میں مدد ملی ہے۔
روزانہ زیادہ ٹیسٹنگ سے روزانہ کم معاملے سامنے آنے سے مثبت معاملوں کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔
ہندوستان میں فعال معاملوں کی مجموعی تعداد میں گراوٹ کا رجحان مسلسل جاری ہے۔ آج یہ گھٹ کر 1.5 لاکھ (148590) سے بھی کم ہوگئی ہے، جو گذشتہ آتھ مہینوں میں سب سے کم ہے۔ فی الحال فعال معاملوں کی کل تعداد اب ملک کے مجموعی طور پر متاثرہ معاملوں کا صرف 1.37 فیصد ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ کے 100 سے بھی کم (95) مریضوں کی موت ہوئی ہے۔
6 فروری 2021 ، صبح 8 بجے تک ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت کل 54 لاکھ (5416849) سے زیادہ مستفدین کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔
نمبر شمار
|
ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقہ
|
ٹیکہ لگواچکے مستفدین
|
1
|
انڈمان و نکوبار جزائر
|
3161
|
2
|
آندھراپردیش
|
2,72,190
|
3
|
اروناچل پردیش
|
11,834
|
4
|
آسام
|
77,225
|
5
|
بہار
|
3,54,360
|
6
|
چنڈی گڑھ
|
5,234
|
7
|
چھتیس گڑھ
|
1,50,487
|
8
|
دادر اور نگر حویلی
|
1,214
|
9
|
دمن و دیو
|
674
|
10
|
دہلی
|
1,00,079
|
11
|
گوا
|
7,939
|
12
|
گجرات
|
3,94,416
|
13
|
ہریانہ
|
1,37,706
|
14
|
ہماچل پردیش
|
51,555
|
15
|
جموں و کشمیر
|
41,624
|
16
|
جھارکھنڈ
|
85,580
|
17
|
کرناٹک
|
3,60,592
|
18
|
کیرالہ
|
2,86,132
|
19
|
لداخ
|
1,745
|
20
|
لکشدیپ
|
831
|
21
|
مدھیہ پردیش
|
3,40,625
|
22
|
مہاراشٹر
|
4,34,943
|
23
|
منی پور
|
6,874
|
24
|
میگھالیہ
|
6,213
|
25
|
میزورم
|
10,555
|
26
|
ناگالینڈ
|
4,515
|
27
|
اڈیشہ
|
2,35,680
|
28
|
پڈوچیری
|
3,532
|
29
|
پنجاب
|
72,855
|
30
|
راجستھان
|
4,14,422
|
31
|
سکم
|
5,139
|
32
|
تمل ناڈو
|
1,57,324
|
33
|
تلنگانہ
|
1,93,667
|
34
|
تریپورہ
|
37,359
|
35
|
اترپردیش
|
6,73,542
|
36
|
اتراکھنڈ
|
70,292
|
37
|
مغربی بنگال
|
3,44,227
|
38
|
متفرقات
|
60,507
|
|
کل ہندوستان
|
54,16,849
|
ٹیکہ لگنے والے مستفدین کی تعداد میں روزانہ مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
ہندوستان کووڈ-19 ویکسی نیشن کے 50 لاکھ کے ہندسےپر پہنچنے والا سب سے تیز تین ملک بن گیا ہے۔ ہندوستان نے یہ کامیابی صرف 21 دنوں میں حاصل کی ہے۔ جبکہ کئی دیگر ممالک میں کووڈ -19 ٹیکہ کاری کاعمل 60 سے زیادہ دنوں سے جاری ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 10502 سیشنز میں 457404 لوگوں کو کووڈ کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ ابھی تک 106303 سیشنز منعقد کئے جاچکے ہیں۔ ٹیکہ لگوانے والے مستفدین میں 301537 صحت کارکنان اور 155867 فرنٹ لائن کارکنان شامل ہیں۔
ملک بھر میں یومیہ نئے معاملوں میں کمی واقع ہوئی ہے اور کووڈ سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ریکوری شرح تقریباً 97.19 فیصد ہوگئی ہے۔ ابھی تک 10510796 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14488 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
صحتیاب ہوئے82.07 فیصد نئے معاملے 6 ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہیں۔ کیرالہ میں ایک دن میں سب سے زیادہ 6653 نئے مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ مہاراشٹر اور تمل ناڈو میں بالترتیب 3573 اور 506 نئے مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
83.3 فیصد نئے مریضوں کا تعلق 6 ریست/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔
کیرالہ میں روزانہ بڑی تعداد میں نئے مریضوں کا اندراج ہورہا ہے۔ کل ریاست میں 5610 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ مہا راشٹر اور تمل ناڈو میں بالترتیب 2628 اور 489 نئے معاملوں کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
81.05 فیصد اموات کے نئے معاملوں کا تعلق 6 ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 40 مریضوں کی موت ہوئی ہے، جبکہ کیرل اور چھتیس گڑھ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران بالترتیب 19 اور 18 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ کل صرف دو ریاستوں میں موت کے 10 یا اس سے زیادہ معاملے درج ہوئے ہیں۔
*****
U NO: 1254
(Release ID: 1696065)
Visitor Counter : 183
Read this release in:
Marathi
,
Odia
,
Tamil
,
Malayalam
,
Assamese
,
English
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Gujarati
,
Telugu