صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ہندوستان میں مجموعی اموات کے مقابلے مجموعی مثبت معاملوں کی تعداد کم
اب تک تقریبا 90 لاکھ مستفیدین کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں
ہندوستان میں فی ملین آبادی پرکورونا معاملوں اور اموات کی شرح دنیا میں سب سے کم
پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 14 ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے موت کی کوئی اطلاع نہیں
Posted On:
05 FEB 2021 11:55AM by PIB Delhi
ہندوستان میں مجموعی طور پر مثبت معاملوں میں تیزی سے کمی آرہی ہے۔
مجموعی مثبت معاملوں میں آج کمی درج کی گئی ہے اور اب یہ تعداد محض 1.51 لاکھ (151460) ہے۔ یہ اب تک ریکارڈ شدہ اموات (154823) کے مقابلے کم ہے۔ ہندوستان کے مجموعی مثبت معاملوں کی شرح اب محض 1.40 فیصد ہے۔
اسی طرح روزانہ کے معاملوں میں بھی کمی کا رجحان ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں روزانہ 12408 نئے مثبت معاملے درج ہوئے۔
ہندوستان میں فی ملین آبادی معاملوں کی شرح (7828) دنیا میں سب سے کم ہے، جبکہ روس، جرمنی، اٹلی، برازیل، فرانس، برطانیہ اور امریکہ جیسے ملکوں میں یہ شرح زیادہ ہے۔

قومی شرح کے مقابلے 17 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فی ملین آبادی یہ شرح کم ہے۔ لکشدیپ میں فی آبادی سب سے کم شرح دوسری تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مقابلے درج کی گئی۔ یہاں فی ملین آبادی کے مقابلے معاملوں کی تعداد 1722 ہے۔

پانچ فروری 2021 کو رات8 بجے تک ملک گیر کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم کے تحت تقریبا 50 لاکھ (4959445) مستفیدین کو ٹیکے لگائے گئے۔

پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 11181 سیشن میں 509893 لوگوں کو ٹیکے لگائے گئے۔ اب تک 95808 سیشن مکمل ہوچکے ہیں۔
نمبرشمار
|
ریاستیں /مرکز کے زیرانتظام علاقے
|
ٹیکے لگوانے والے مستفیدین کی تعداد
|
1
|
انڈمان ونکوبارجزائر
|
2,938
|
2
|
آندھراپردیش
|
2,43,243
|
3
|
اروناچل پردیش
|
10,889
|
4
|
آسام
|
60,556
|
5
|
بہار
|
3,12,339
|
6
|
چنڈی گڑھ
|
4,782
|
7
|
چھتیس گڑھ
|
1,31,173
|
8
|
دادرہ وناگرحویلی
|
1,075
|
9
|
دمن اوردیو
|
561
|
10
|
دہلی
|
90,927
|
11
|
گوا
|
7,193
|
12
|
گجرات
|
3,48,183
|
13
|
ہریانہ
|
1,33,637
|
14
|
ہماچل پردیش
|
48,360
|
15
|
جموں وکشمیر
|
34,475
|
16
|
جھارکھنڈ
|
75,205
|
17
|
کرناٹک
|
3,30,112
|
18
|
کیرالہ
|
2,70,992
|
19
|
لداخ
|
1,511
|
20
|
لکشدیپ
|
807
|
21
|
مدھیہ پردیش
|
3,39,386
|
22
|
مہاراشٹر
|
3,89,577
|
23
|
منی پور
|
6,095
|
24
|
میگھالیہ
|
5,469
|
25
|
میزورم
|
10,044
|
26
|
ناگالینڈ
|
4,405
|
27
|
اڈیشہ
|
2,34,923
|
28
|
پڈوچیری
|
3,222
|
29
|
پنجاب
|
67,861
|
30
|
راجستھان
|
3,84,810
|
31
|
سکم
|
4,264
|
32
|
تامل ناڈو
|
1,45,928
|
33
|
تلنگانہ
|
1,88,279
|
34
|
تریپورہ
|
35,191
|
35
|
اترپردیش
|
5,89,101
|
36
|
اتراکھنڈ
|
62,858
|
37
|
مغربی بنگال
|
3,20,668
|
38
|
متفرقات
|
58,406
|
مجموعی
|
49,59,445
|
جن مستفیدین کو ٹیکے لگائے گئے، ان میں سے 61 فیصد کا تعلق 8 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔ اترپردیش میں اب تک 11.9 فیصد (589101) لوگوں کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ یہ شرح مجموعی شرح کے مقابلے ہے۔

اب تک صحت مند ہوئے لوگوں کی تعداد 1.04کروڑ (10496308) ہے۔
پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 15853 مریض ٹھیک ہوئے اور انہیں اسپتالوں سے ڈسچارج کردیا گیا۔ صحت مند ہونے والوں کی شرح اب 97.16 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ صحت مند ہونے والوں اور نئے متاثرین کی تعداد میں فاصلہ زیادہ ہوگیا ہے اور اب مثبت معاملوں کی تعداد 10344848 ہے۔
85.06 فیصد نئے صحت مند ہونے والوں کا تعلق 6 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔
کیرالہ میں کسی ایک دن میں سب سے زیادہ لوگ صحت یاب ہوئے ہیں، جبکہ 6341 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اسی طرح مہاراشٹر میں 5339 لوگ صحت یاب ہوئے اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران تمل ناڈو میں 517 لوگ صحت یاب ہوئے ہیں۔

پچھلے 24 گھنٹوں میں 12408 روزانہ نئے معاملے درج ہوئے۔
84.25 فیصد نئے معاملے 6 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
کیرالہ میں سب سے زیادہ نئے معاملے روشنی میں آئے۔ یہ تعداد 6102 ہے۔ اس کے بعد مہاراشٹر کا نمبر ہے، جہاں 2736 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جبکہ تمل ناڈو میں 494 نئے معاملے درج ہوئے۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 120 اموات درج ہوئیں۔
ان میں سے 74.17 فیصد نئی اموات 6 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہوئی ہیں۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ اموات (46) ہوئی ہیں۔اس کے بعد کیرالہ میں 17 لوگوں کی موت ہوئی، جبکہ پنجاب اور دہلی میں 7 موتیں درج کی گئیں۔
پچھلے 24 گھنٹوں میں 14 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کسی کے مرنے کی اطلاع نہیں ہے۔ ان ریاستوں میں آندھراپردیش، پڈوچیری، منی پور، میگھالیہ،سکم، ناگالینڈ، میزورم، لداخ(مرکز کے زیر انتظام علاقہ)، تری پورہ، اروناچل پردیش، انڈومان نیکوبار جزیرہ، دمن اینڈ دیو اور دمن و ناگر حویلی اور لکشدیپ شامل ہیں۔

ہندوستان میں فی ملین آبادی پر 112 اموات کی شرح دنیا میں سب سے کم ہے۔

مثبت بات یہ ہے کہ 19 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں قومی شرح کے مقابلے فی ملین آبادی پر موت کی شرح کم درج کی گئی ہے۔ لکشدیپ میں فی ملین آبادی پر موت کی شرح صفر ہے۔

قومی شرح کے مقابلے 17 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فی ملین آبادی پر موت کی شرح سب سے زیادہ درج ہوئی۔ دہلی میں فی ملین آبادی کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ یہ تعداد 581 فی ملین آبادی پر درج ہوئی ہے۔

ایچ ایف ڈبلیو/ کووڈ ریاستی ڈاٹا5 فروری 2021
*****************
U-1200
ش ح۔ ج ق ۔ ت ع۔
(05-02-2021)
(Release ID: 1695457)
Visitor Counter : 284
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam