صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت میں کووڈ-19 کے نئے یومیہ کیسوں کی تعداد آٹھ مہینے کے بعد گھٹ کر 9000 سے کم ہوگئی ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹے میں کووڈ-19 کے 8635 نئے کیس درج ہوئے


یومیہ اموات کی تعداد 8.5 مہینے میں سب سے کم 100 سے بھی کم ہوگئی ہے

39.5 لاکھ سے زیادہ مستفدین کو کووڈ-19 سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں

Posted On: 02 FEB 2021 11:33AM by PIB Delhi

 

نئیدہلی،02/فروری2021 :

بھات میں کووڈ - 19کے سامنے آنے والے یومیہ نئے کیسوں کی تعداد میں مسلسل کمی کا رجحان ہے ۔ 10 ستمبر 2020 کو 95735 کی بلند سطح پر پہنچنے کے بعد آج یہ تعداد گھٹ کر 8635 تک آئی ہے جو گزشتہ آٹھ ماہ میں سب سے کم ہے ۔

 

بھارت میں کووڈ-19 کے اوسطاً یومیہ نئے کیسوں کی تعداد میں بھی گزشتہ پانچ مہینے میں واضح طور پر کمی ہورہی ہے۔ 30 دسمبر 2020 سے 5 جنوری 2021 کی مدت کے دوران یہ تعداد 18934 تھی جبکہ ا ب 27 جنوری سے 2 فروری 2021 کی مدت کے دوران یومیہ نئے کیسوں کی اوسط تعداد کم ہو کر 12772 رہ گئی ہے۔

 

ایک اور اہم پیش رفت کے طور پر ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں یومیہ 100 سے بھی کم اموات درج ہوئی ہیں جو گزشتہ  ساڑھے آٹھ مہینے میںسب سے کم تعداد ہے۔ پچھلی مرتبہ 15 مئی 2020 کو 100 اموات درج کی گئی تھیں۔

گزشتہ  پانچ ہفتے میں اوسطاً یومیہ اموات میں بھی اس طرح کمی کا رجحان ہے۔ 27 جنوری تا 02 فروری 2021 مرحلے کے دوران اوسطاً یومیہ اموات کی تعداد 128 ہے۔ اس کے مقابلے 30 دسمبر- 5 جنوری 2021 مدت کے دوران اوسطاً یومیہ اموات 242 درج کی گئی تھیں۔

ملک میں  آج زیرعلاج مریضوں کی تعداد بھی مزید کم ہو کر 1.63 لاکھ (163353) رہ گئی ہے۔ سردست زیرعلاج مریضوں کی تعداد کل متاثرہ معاملوں کے محض 1.52 فیصد پر مشتمل ہے۔

بھارت میں بتدریج صحت یاب ہونے والوں کی تعداد آج 1.04 کروڑ (10448406) ہوگئی ہے۔ شفایابی کی شرح 97.05 فیصد ہے۔

2 فروری 2021 کو صبح آٹھ بجے تک کووڈ-19 سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری کی ملک گیر مہم کے تحت کل 39 لاکھ 50 ہزار مستفدین  (3950156) کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں ۔

 

 

نمبر شمار

ریاستیں/مرکز کے زیر انتظام علاقے

ٹیکہ لگوانے والے مستفدین

1

انڈومان و نیکوبار جزائر

2,727

2

آندھراپردیش

1,87,252

3

اروناچل پردیش

9,791

4

آسام

39,724

5

بہار

1,84,215

6

چنڈی گڑھ

3,803

7

چھتیس گڑھ

76,705

8

دادر و نگر حویلی

832

9

دمن اور دیو

441

10

دہلی

64,711

11

گوا

4,509

12

گجرات

2,56,097

13

ہریانہ

1,26,759

14

ہماچل پردیش

33,434

15

جموں و کشمیر

26,634

16

جھارکھنڈ

48,057

17

کرناٹک

3,16,228

18

کیرالہ

1,93,925

19

لداخ

1,234

20

لکشا دیپ

807

21

مدھیہ پردیش

2,98,376

22

مہاراشٹر

3,10,825

23

منی پور

4,373

24

میگھالیہ

4,564

25

میزورم

9,932

26

ناگالینڈ

3,998

27

اڈیشہ

2,07,462

28

پڈوچیری 

2,988

29

پنجاب

59,285

30

راجستھان

3,33,930

31

سکم

2,166

32

تمل ناڈو

1,12,687

33

تلنگانہ

1,68,771

34

تری پورہ

31,190

35

اترپردیش

4,63,793

36

اتراکھنڈ

37,505

37

مغربی بنگال

2,66,407

38

متفرق

54,019

میزان

39,50,156

 

 

 

گزشتہ 24 گھنٹے میں 3516 سیشنز کے دوران حفظان صحت سے متعلق 191313 کارکنان کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

ابھی تک 72731 سیشنز منعقد ہوچکے ہیں۔

ٹیکے لگوانے والے مستفدین کی تعداد بھی ہر روز بتدریج اضافہ ہو رہا ہے

 

گزشتہ  چوبیس گھنٹے میں 13423 مریض شفایاب ہونے کے بعد ڈسچارج ہوچکے ہیں ۔ شفایاب ہونے والے نئے کیسوں کے 85.09 فیصد معاملے دس ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں مرکوز پائے گئے ہیں۔

کیرالہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد میں شفایابیاں درج کی گئی ہیں۔ وہاں ایک دن میں 5215 ریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ مہاراشٹر میں اس مدت کے دوران 3289 مریض اور چھتیس گڑھ میں 520 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

 

یومیہ نئے کیسوں میں  کے 80.10 فیصد معاملے چھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سامنے آئے ہیں ۔

کیرالہ میں سب سے زیادہ تعداد میں یومیہ 3459 نئے کیس درج ہوئے ہیں ۔ اس کے بعد مرکز نے کیرالہ اور مہاراشٹر میں کووڈ-19 سے نمٹنے سے متعلق بندوبست کے لئے عوامی صحت کے اقدامات میں مدد کی غرض سے اعلیٰ سطح کی ٹیمیں وہاں روانہ کی ہیں۔

 

گزشتہ  24 گھنٹے میں 94 اموات درج کی گئی ہیں۔

پانچ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں یومیہ اموات کے 65.96 فیصد معاملے درج ہوئے ہیں ۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ تعداد میں 27 اموات ہوئی ہیں ۔ اس کے بعد کیرالہ میں یومیہ اموات کی تعداد 17 ہے جبکہ تمل ناڈو سے سات اموات کی خبر ملی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں سولہ ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں اس بیماری سے کوئی موت نہیں ہوئی ہے۔

 

 

*****************

 

U1064

ش ح۔ع م ۔  م ص

 


(Release ID: 1694397) Visitor Counter : 266