وزارت خزانہ
سڑک ، نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت کے لئے 118101 کروڑ روپئے کے تخمینہ اخراجات
108230 کروڑ روپئے کے بقدر کے اب تک کے سب سے اہم منصوبہ جاتی اخراجات
بھارت مالا پری یوجنا کے تحت مارچ ، 2022 ء تک دیگر 8500 کلو میٹر طویل سڑکوں کی تعمیر کا ہدف
مارچ ، 2022 ء تک اضافی طور پر 11000 کلو میٹر کے بقدر قومی شاہراہوں کے گلیارے کی تعمیر مکمل ہو گی
مزید اقتصادی گلیاروں کی منصوبہ بندی
Posted On:
01 FEB 2021 1:50PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 01 فروری / خزانہ اور کمپنی امور کی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے 22-2021 ء کے مرکزی بجٹ میں سڑک بنیادی ڈھانچے کو منظم بنانے کے لئے متعدد اقدامات کا اعلان کیا ۔ سڑک ، نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت کے لئے 118101 کروڑ روپئے کے بقدر کے اضافہ شدہ منصوبہ جاتی اخراجات فراہم کرائے گئے ہیں ، جس میں سے 108230 کروڑ روپئے کے اہم منصوبہ جاتی اخراجات اپنی نوعیت کے لحاظ سے سب سے بڑے اخراجات کہے جا سکتے ہیں ۔
محترمہ سیتا رمن نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ بھارت مالا پری یوجنا پروجیکٹ کے تحت 5.35 لاکھ کروڑ روپئے کے صرفے سے 3.3 لاکھ کروڑ روپئے کی لاگت سے 13000 کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر کا کام پہلے ہی سونپا جا چکا ہے اور اس میں سے 3800 کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے ۔ مارچ، 2022 ء تک دیگر 8500 کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر کا کام سونپا جائے گا اور اضافی 11000 کلو میٹر طویل قومی شاہراہوں کے گلیاروں کی تعمیر کا کام بھی مکمل ہو جائے گا ۔
محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ سڑک بنیادی ڈھانچے کو مزید مستحکم بنانے کے لئے مزید اقتصادی گلیارے تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے ۔ :
- 1.03 لاکھ کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری سے تمل ناڈو میں 3500 کلو میٹر قومی شاہراہوں کی تعمیر کا کام ۔ اس میں مدروئی – کولاّم گلیارہ ، چتوڑ – تھچور گلیارہ شامل ہیں ۔ تعمیرات کا کام آئندہ برس شروع ہو گا ۔
- ممبئی – کنیا کماری کاریڈور ، جو کیرالہ میں واقع ہے ، پر 600 کلو میٹر کے سیکشن کی تعمیر سمیت کیرالہ میں 65000 کروڑ روپئے کی لاگت سے 1100 کلو میٹر شاہراہوں کی تعمیر کا کام ۔
- موجودہ کولکاتہ – سلی گڑی سڑک کو بہتر بنانے سمیت مغربی بنگال میں 25000 کروڑ روپئے کی لاگت سے 675 کلو میٹر شاہراہوں کی تعمیر کا کام ۔
- آسام میں تقریباً 19000 کلو میٹر کی لاگت سے قومی شاہراہوں کی تعمیر کا کام جاری ہے ۔ ریاست میں 1300 کلو میٹر قومی شاہراہوں پر احاطہ کرنے والے کام سمیت 4000 کروڑ روپئے کی زائد کی لاگت سے تعمیرات کا کام جاری ہے ۔
فلیگ شپ پروجیکٹ : سڑک اور شاہراہیں
چند فلیگ شپ گلیارے اور دیگر اہم پروجیکٹ ، جن پر 22-2021 ء میں خاطر خواہ طور پر اہم کام شروع ہو گا ، وہ ہیں :
- دلّی – ممبئی ایکسپریس وے : بقیہ 260 کلو میٹر کا کام 31 مارچ ، 2021 ء سے قبل سونپ دیا جائے گا ۔
- بنگلورو – چنئی ایکسپریس وے : رواں مالی سال میں 278 کلو میٹر سڑک تعمیر کا کام شروع ہو گا ۔ تعمیرات کا یہ کام 22-2021 ء میں شروع ہوگا۔
- دلّی – دہرہ دون اقتصادی گلیارہ : رواں مالی سال کے دوران 210 کلو میٹر گلیارے پر کام شروع کیا جائے گا ۔ تعمیرات کا یہ کام 22-2021 ء میں شروع ہوگا۔
- کانپور – لکھنؤ ایکسپریس وے : قومی شاہراہ نمبر 27 کے لئے ایک متبادل راستہ فراہم کرنے کی غر ض سے 63 کلو میٹر ایکسپریس وے پر مشتمل تعمیر کا کام 22-2021 ء میں شروع ہو گا ۔
- چنئی – سالم گلیارہ : 277 کلو میٹر ایکسپریس وے کی تعمیر کا کام 22-2021 ء میں شروع ہو جائے گا ۔
- رائے پور – وشاکھا پٹنم : رواں مالی سال کے دوران چھتیس گڑھ ، اڈیشہ اور شمالی آندھرا پردیش سے ہوکر گزرنے والی 464 کلو میٹر سڑک کا کام سونپا جائے گا ۔ تعمیرات کا یہ کام 22-2021 ء میں شروع ہوگا۔
- امرتسر – جام نگر : تعمیرات کا یہ کام 22-2021 ء میں شروع ہوگا۔
- دلّی – کڑا : تعمیرات کا یہ کام 22-2021 ء میں شروع ہوگا۔
تمام تر نئی اور 6 لینوں والی شاہراہوں میں ٹریفک کا ترقی یافتہ نظام ، جو اسپیڈ راڈاروں کا حامل ہو گا ، اِس میں مختلف النوع پیغاماتی علامتی بورڈ لگے ہوں گے ، ساتھ ساتھ جی پی ایس ریکوری وینوں کا بھی انتظام ہو گا ، یہ تمام تر اہتمام کئے جائیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ م ن ۔ ع ا ۔ )
U. No. 1022
(Release ID: 1694049)
Visitor Counter : 291