وزارت خزانہ

صحت کے ساتھ خوشحالی آتم نربھر بھارت کے 6 کلیدی بنیادوں میں سے ایک کی تعمیر کرتی ہے


پانی، صفائی ستھرائی اور آلودگی سے پاک ہوا،صحت اور خوشحالی کے لازمی اجزا ء ہیں

287000 کروڑ روپئے کے اخراجات کے ساتھ جل جیون مشن(شہری) کا اعلان

شہری سوچھ بھارت مشن 2.0 کے لئے 141678 کروڑ روپئے مختص کیے گئے

ہوا کی آلودگی کے بڑھتے ہوئے مسئلے کو حل کرنے کیلئے 2217 کروڑ روپئے مختص

رضاکارانہ طور پر پرانی گاڑی ترک کرنے کی پالیسی کا اعلان

Posted On: 01 FEB 2021 2:04PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،یکمفروری،2021: خزانہ اور کارپوریٹ اُمور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن کے ذریعے آج پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے مرکزی بجٹ 22-2021 میں صحت اور خوشحالی پر خصوصی زور رہا ۔ان سے آتم نربھربھارت کی بنیاد تیار ہوتی ہے۔ اس لئے صحت اور خوشحالی کیلئے بجٹ اخراجات میں 137 فیصد کا بھاری اضافہ کیا گیا ہے۔

اس بات کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے کہ عالمی صحت ادارہ (ڈبلیو ایچ او)کے ذریعے آفاقی صحت کو حاصل کرنے کی پیشگی شرط کے طور پر صاف پانی، صفائی ستھرائی اور آلودگی سے پاک ماحولیات کی اہمیت پر بار بارزور دیا گیا ہے ، بجٹ میں ان سیکٹروں کیلئے بھاری رقم مختص کی گئی ہے۔

جل جیون مشن (شہری)

مرکزی بجٹ میں جل جیون مشن (شہری) کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے اس کا مقصد 2.86 کروڑ گھروں کو نل کنکشن کے ساتھ سبھی 4378 شہری  مقامی بلدیاتی اداروں میں یکساں پانی کی سپلائی اور 500 امرت شہروں میں سیال فضلات کے لئے بندوبست  مہیاکرانا ہے۔ 287000 کروڑ روپئے کے اخراجات سے اسے 5 برسوں میں نافذ کیا جائیگا۔

 سوچھ بھارت ،سوستھ بھارت

شہری بھارت کی سوچھتا کے لئے بجٹ میں تعمیری اور انہدامی سرگرمیوں سے نکلنے والے فضلات کے مؤثر بندوبست اور سبھی پرانے ڈمپنگ مقامات  پرحیاتیاتی علاج کے ذریعے  سیوریج کے مکمل انتظام ،گندے پانی کی صفائی، کچڑے کے ذرائع میں کمی، واحد استعمال والے پلاسٹک میں کمی ، فضائی آلودگی میں کمی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ شہری سوچھ بھارت مشن 2.0 کُل 141678 کروڑ روپئے کی رقم مختص کرنے کے ساتھ 26-2021 تک پانچ سال کی مدت میں نافذ کیاجائیگا۔

آلودگی سے پاک ہوا

ہوا کی آلودگی کے بڑھتے ہوئے مسئلے پر قابو پانے کیلئے اس بجٹ میں 10 لاکھ سے زیادہ آبادی والے 42 شہری مراکز کے لئے 2217 کروڑ روپئے دستیاب کرائے جانے کی تجویز ہے۔

اسکریپ پالیسی

پرانی اور خستہ گاڑیوں کو ترک کرنے کیلئے ایک رضاکارانہ گاڑی اسکریپ پالیسی مرکزی بجٹ کا ایک اہم جزو ہے۔ اس سے کفایتی ایندھن ، ماحولیات کے موافق  گاریوں کو تحریک دینے میں مدد ملے گی جس سے گاڑی کی آلودگی اور تیل درآمد کرنے کے بل میں کمی آئے گی۔ خودکار فٹنس مراکز میں گاڑیوں کی فٹنس جانچ کرائی جائے گی جو ذاتی گاڑیوں کے معا ملے میں 20 سال بعد اور کمرشیل گاڑیوں کے معاملے میں 15 سال بعد ہوگی۔ وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ اس اسکیم کی تفصیلات وزارت کے ذریعے الگ سے مشترک کیا جائیگا۔

 

**********

 (ش ح ۔ م ع ۔  ع ن)

U- 1032




(Release ID: 1694021) Visitor Counter : 251