وزارت خزانہ

حکومت سنگل سکیورٹیز مارکیٹس کوڈ متعارف کرائے گی


حکومت جی آئی ایف ٹی – آئی ایف ایس سی میں عالمی معیار کے فِن-ٹیک ہب کے فروغ میں مدد کرے گی

پرچیز انویسٹمنٹ گریڈ ڈیبٹ سکیورٹیز کے لئے مستقل ادارہ جاتی ڈھانچہ قائم کیا جائے گا

ویئر ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی، ایک کموڈیٹی مارکیٹ ایکو سسٹم ارینجمنٹ قائم کرے گی

سبھی مالی سرمایہ کاروں کے حق کے طور پر ایک سرمایہ کار چارٹر تیار کیا جائے گا

سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا کو 100 کروڑ روپئے اور انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی کو 15000 کروڑ روپئے کا سرمایہ دیا جائے گا

Posted On: 01 FEB 2021 1:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  یکم فروری 2021 ۔ خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ 22-2021 پیش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ حکومت سیبی (ایس ای بی آئی) ایکٹ 1992، ڈیپوزیٹریز ایکٹ 1996، سکیورٹیز کانٹریکٹس (ریگولیشن) ایکٹ 1956 اور گورنمنٹ سکیورٹیز ایکٹ 2007 کے التزامات کو ایک معقول سنگل سکیورٹیز مارکیٹس کوڈس کی شکل میں جمع کرے گی۔

حکومت جی آئی ایف ٹی – آئی ایف ایس سی میں عالمی معیار کے فِن – ٹیک کے فروغ میں مدد کرے گی۔

دباؤ کے وقت کے دوران کارپوریٹ بونڈ بازار میں حصہ داروں کے درمیان اعتماد پیدا کرنے اور عام طور پر سیکنڈری مارکیٹ لیکویڈیٹی میں اضافہ کرنے کے لئے مرکزی بجٹ 21-2021 ایک مستقل ڈھانچہ کے قیام کی تجویز پیش کرتا ہے۔ مجوزہ ادارہ دباؤ اور عام دنوں، دونوں طرح کے حالات میں انویسٹمنٹ گریڈ ڈیبٹ سکیورٹیز کی خرید کرے گا اور بونڈ مارکیٹ کے فروغ میں مدد کرے گا۔

financial.jpg

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ بجٹ 18-2019 میں حکومت نے ملک میں ریگولیٹیڈ ایکسچینجیز کا نظام قائم کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ اس مقصد کے حصول کی خاطر سیبی (ایس ای بی آئی) کو ایک ریگولیٹر کی شکل میں نوٹیفائی کیا جائے گا اور ویئر ہاؤسنگ ترقیاتی و انضباطی اتھارٹی (ویئر ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی) کو والٹنگ، تجزیے، لاجسٹکس اور ویئر ہاؤسنگ  سمیت ایک کموڈیٹی مارکیٹ ایکو سسٹم ارینجمنٹ یعنی جنس بازار ماحولیاتی نظام بندوبست کے قیام کے لئے، مضبوط بنایا جائے گا۔

سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کرنے کے مقصد کے ساتھ وزیر خزانہ نے سبھی مالی مصنوعات کے معاملے میں سبھی مالی سرمایہ کاروں کے حق کے طور پر ایک سرمایہ کار چارٹر متعارف کرانے کی تجویز پیش کی ہے۔

غیر روایتی توانائی شعبے کو زیادہ فروغ دینے کے لئے وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت بھارت کے شمسی توانائی کارپوریشن کو 1000 کروڑ روپئے اور انڈین رینیو ایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی یعنی بھارت کی قابل تجدید توانائی کے فروغ کی ایجنسی کو 1500 کروڑ روپئے کا اضافی سرمایہ فراہم کرے گی۔

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 1027

 


(Release ID: 1693960) Visitor Counter : 243