وزارت خزانہ

32ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایک ملک ایک راشن کارڈ اسکیم زیر نفاذ ، مستفیدین کی تعداد 69 کروڑ تک پہنچی: وزیر خزانہ


غیر منظم لیبر کی افرادی قوت سے متعلق معلومات  یکجا کرنے کے لئے پورٹل

جی آئی ڈی اور  پلیٹ فارم ورکروں کو  سماجی سکیورٹی کے فوائد  فراہم کرنے کی  خاطر4 لیبر کوڈ  کو نافذ کیا جائے گا

آجروں پر  ضابطوں کے عمل در آمد کے بوجھ کو کم کرنے کی خاطر واحد رجسٹریشن اور لائسنس سہولت

Posted On: 01 FEB 2021 1:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی،01؍فروری:  امنگوں والے بھارت کے لئے شمولیت والی ترقی مرکز بجٹ 22-2021   کے اہم ستونوں میں سے ایک ہے، غیر منظم افرادی قوت ، خاص طور پر مہاجر ورکروں اور مزدوروں کے لئے تجاویز پیش کرنے میں حکومت کو  رہنمائی  فراہم کرتا ہے۔ خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر  محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ پیش کرتے ہوئے  ’ایک ملک  ایک راشن کارڈ‘ اور لیبر کوڈس  کے نفاذ پر  زور دیا اور  غیر منظم افرادی قوت سے متعلق معلومات کو یکجا کرنے کے لئے ایک پورٹل کا بھی اعلان کیا۔

ایک ملک ایک راشن کارڈ:

وزیر موصوف نے اس بات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہ آنے والے چند دنوں میں باقی چار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھی اس  اسکیم سے مربوط کردیا جائے گا، ایوان کو مطلع کیا کہ ایک ملک ایک راشن کارڈ کا منصوبہ 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں زیر نفاذ ہیں، اور  ملک کے تقریبا 69 کروڑ  مستفیدین کو اس کا فائدہ پہنچ رہا ہے، یعنی  کُل 86 فیصد  مستفیدین کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس  اسکیم کے تحت  مستفیدین، خاص  طور پر مہاجر ورکر ملک کے کسی بھی حصے میں، جزوی طور پر  اُن علاقوں میں جہاں وہ  ٹھہرے ہوئے ہیں، جب کہ ان کے اہل خانہ  آبائی وطن میں راشن کارڈ  کے  ذریعے راشن حاصل کرسکتے ہیں۔

migrant workers.jpg

 

غیر منظم لیبر  فورس کے لئے پورٹل:

غیر منظم لیبر فورس، خاص طور پر مہاجر ورکروں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے حکومت کی کوششوں میں مزید اضافہ کرتے ہوئے محترمہ سیتا رمن نے  ایک پورٹل لانچ کرنے کی تجویز پیش کی ہے، جو ٹرانسپورٹ، بلڈنگ اور تعمیراتی ورکروں وغیرہ سے متعلق معلومات  کو یکجا کرے گا۔ یہ پورٹل ایک علاقے سے دوسرے علاقوں میں جانے والے ورکروں کے لئے صحت ، ہاؤسنگ ، ہنر مندی،  انشورنس، قرضہ جات اور  خوراک کی  اسکیموں میں مدد کرے گا۔

labour welfare.jpg

 

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت ٹرانسپورٹ اور پلیٹ فارم ورکروں کو  سماجی سکیورٹی کے فوائد  فراہم کرنے کے علاوہ  تمام زمروں کے  ورکروں کے لئے کم از کم اجرت  نافذ کرنے کی خاطر  4 لیبر کوڈس کے نفاذ کو  قطعی شکل دے گی۔ ملازمین کی  اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن کے تحت  اُن کا احاطہ کیا جائے گا۔ خواتین کو  تمام زمروں میں  اور  رات کی شفٹ سمیت تمام شفٹوں میں مناسب تحفظ کے ساتھ  کام کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

رجسٹریشن اور لائسنس کے لئے واحد ضابطے  اور  آن لائن ریٹرن کی سہولت  سے  آجروں پر  ضابطوں پر عمل آوری کا بوجھ کم ہوگا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح-و ا- ق ر)

U-1017


(Release ID: 1693954) Visitor Counter : 284