وزارت خزانہ

سرمایہ جاتی اخراجات میں 5.54 لاکھ کروڑ روپئے کے بجٹ تخمینہ کے ساتھ 34.5 فیصد کا اضافہ


پروجیکٹوں / پروگراموں / محکموں کے لئے 44000 کروڑ روپئے سے زیادہ کی رقم مختص کئے جانے سے اچھی پیش رفت کا اظہار

سرمایہ جاتی اخراجات کی خاطر ریاستوں اور خودمختار اداروں کے لئے 2 لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ کی رقم مختص

Posted On: 01 FEB 2021 2:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  یکم فروری 2021 ۔ آج پارلیمنٹ میں 2021-22 کا مرکزی بجٹ پیش کرتے ہوئے خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے سرمایہ جاتی اخراجات میں 5.54 لاکھ کروڑ روپئے کے بجٹ تخمینہ (بی ای)کے ساتھ زبردست اضافہ کا اعلان کیا، جو کہ گزشتہ مالی سال کے بجٹ تخمینہ سے 34.5 فیصد (4.12 لاکھ کروڑ روپئے) زیادہ ہے۔ موصوفہ نے کہا کہ وسائل میں کمی کے باوجود حکومت کی کوشش رہی ہے کہ سرمایے کی مد میں زیادہ رقم خرچ کی جائے اور اس بات کی توقع ہے کہ 21-2020 کے دوران مجموعی سرمایہ جاتی اخراجات 4.39 لاکھ کروڑ روپئے کے آس پاس ہوں گے۔

وزیر موصوفہ نے مزید کہا کہ سرمایہ جاتی بجٹ میں، اقتصادی امور کے محکمہ کے بجٹ میں 44000 کروڑ روپئے سے زیادہ کی رقم رکھی گئی ہے اور یہ رقم پروجیکٹوں / پروگراموں / محکموں کو دستیاب کرائی جائے گی۔ اس سے سرمایہ جاتی اخراجات میں بہتر پیش رفت کا اظہار ہوتا ہے۔

وزیر موصوفہ نے مزید کہا کہ سرمایہ جاتی اخراجات کے لئے ریاستوں اور خودمختار اداروں کو 2 لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ کی رقم دستیاب کرائی جائے گی۔  حکومت ریاستوں کو رغبت دلانے کے لئے ایک مخصوص میکانزم تیار کرنے کا کام کرے گی، تاکہ ریاستیں اپنے بجٹ کا زیادہ تر حصہ بنیادی ڈھانچوں کی تیاری پر خرچ کرسکیں۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 1029

 


(Release ID: 1693940) Visitor Counter : 259