وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے مرادآباد سڑک حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے لئے مالی مدد کو منظوری دی

Posted On: 31 JAN 2021 4:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  31 /جنوری  2021 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اترپردیش کے مرادآباد سڑک حادثہ میں اپنی جان گنوانے والوں کے اہل خانہ کو وزیر اعظم قومی راحت فنڈ سے فی کس دو لاکھ روپئے کی مالی مدد دیے جانے کو منظوری دی ہے۔ مزید برآں حادثہ میں سنگین طور پر زخمی ہونے والوں کے لئے فی کس 50000 روپئے کی مالی مدد کو بھی منظوری دی گئی ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ ’’اترپردیش کے مرادآباد میں دردناک سڑک حادثہ کے سبب اپنی جان گنوانے والے لوگوں  کے اہل خانہ کو وزیر اعظم قومی راحت فنڈ سے فی کس دو لاکھ روپئے کی مالی مدد دیے جانے کو منظوری دی گئی ہے۔ سنگین طور پر زخمی ہونے والوں کو 50000 روپئے دیے جائیں گے۔

 

 

 

******

شح۔ م م۔ م ر

U-NO.999



(Release ID: 1693778) Visitor Counter : 111