وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کے مسلح دستوں کے نائب سپریم کمانڈر عالی جاہ شیخ محمد بن زائد النہیان سے بات چیت کی

Posted On: 28 JAN 2021 8:12PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  28/جنوری 2021 ۔  وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کے مسلح دستوں کے نائب سپریم کمانڈر عالی جاہ شیخ محمد بن زائد النہیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

دونوں لیڈروں نے خطے میں کووڈ کی وبا کے اثرات کے بارے میں گفتگو کی اور اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان باہمی تعاون میں صحت بحران کے دوران بھی توقف نہیں آیا۔

دونوں لیڈروں نے کووڈ کے بعد کی دنیا میں بھی بھارت – متحدہ عرب امارات شراکت داری کو مزید تقویت دینے کے لئے گہری مشاورت اور باہمی تعاون کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات میں غیرمقیم بھارتی برادری کی فلاح و بہبود کے تئیں اپنی خصوصی توجہ و نگہداشت کے لئے عالی جناب شیخ محمد بن زائد النہیان کی خاص طور پر ستائش کی۔

دونوں لیڈروں نے کووڈ کے بحران پر جلد ہی قابو پالینے اور مستقبل قریب میں بالمشافہ ملاقات کے تئیں اپنے مشترکہ اعتماد کا اظہار کیا۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 920

 


(Release ID: 1693088) Visitor Counter : 182