سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب گڈکری نے تحقیق و ترقی پر زور دیا اور الیکٹرک وہیکلز کے لئے متبادل بیٹری ٹیکنا لوجی میں منتقلی پر زور دیا
Posted On:
28 JAN 2021 2:30PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 28 جنوری / بجلی کی گاڑیوں میں نئی مقبولیت کے ساتھ ایم ایس ایم ای اور سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے بیٹری اور بجلی کی نئی ٹیکنا لوجی تیار کرنے میں پہل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔
اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ ہمیں سر دست لیتھیم کے اسٹریٹیجک ریزرو پر کنٹرول کرنے کا چیلنج در پیش ہے ، جسے دوبارہ چارج ہونے والی بیٹریوں کو تیار کرنے میں لیتھیم – آیون میں استعمال کیا جاتا ہے ، جو کہ گاڑیوں میں لگائی جاتی ہیں ، وزیر موصوف نے الیکٹرک گاڑیوں کے سیکٹر پر زور دیا کہ وہ آنے والے برسوں میں مکمل طور پر ملک میں تیار کردہ بیٹری کی ٹیکنا لوجی کی جانب منتقل ہوں ۔ ان میں آر اینڈ ڈی میں میٹل – ایئر، میٹل – آیون اور دیگر ٹیکنا لوجی شامل ہو سکتی ہیں ۔
ٹرانسپورٹ کے سیکٹر میں آتم نربھر بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے ، جناب نتن گڈکری نے کہا کہ آنے والے برسوں کو ہمارے گرانقدر اداروں ( آئی او ای ایس ) ، صنعت ، سائنس دانوں ، انجینئروں اور حکومت کی مدد سے متبادل بیٹری ٹیکنا لوجی کے لئے مسلسل تحقیق و ترقی کے لئے وقف کردینے کی ضرورت ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔ )
U. No. 908
(Release ID: 1693028)
Visitor Counter : 253