امور داخلہ کی وزارت

نگرانی، روک تھام اور احتیاط کے لئے وزارت داخلہ کی رہنما ہدایات


کنٹیمنٹ زون کے باہر سبھی طرح کی سرگرمیوں کی اجازت

ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے متعدد سرگرمیوں کے تعلق سے روک تھام کی تدابیر اور ایس او پی نیز کووڈ کے حوالے سے مناسب برتاؤ کا نفاذ لازم

Posted On: 27 JAN 2021 6:11PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  27/جنوری 2021 ۔ وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے نگرانی، روک تھام اور احتیاط کے لئے رہنما ہدایات کے ساتھ آج ایک حکم نامہ جاری کیا، جو یکم فروری 2021 سے نافذ ہوگا اور 28 فروری 2021 تک نافذ رہے گا۔

ان رہنما ہدایات کا اصل زور کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حاصل کئے گئے حقیقی فوائد میں اضافہ کرنا ہے، جو گزشتہ چار مہینوں کے دوران ملک بھر میں ایکٹیو اور نئے معاملات کی تعداد میں مسلسل گراوٹ کی شکل میں دکھائی دیا ہے، لہٰذا اس میں زور دیا گیا ہے کہ وبا سے پوری طرح باہر آنے کے لئے احتیاط برتنے اور نگرانی، روک تھام پر مرکوز بتائی گئی روک تھام کی حکمت عملی اور وزارت داخلہ و صحت و کنبہ بہبود کی وزارت (ایم او ایچ ایف ڈبلیو) کے ذریعے جاری رہنما ہدایات / ایس او پی پر سختی سے عمل کئے جانے کی ضرورت ہے۔

نگرانی اور روک تھام

ضرورت پڑنے پر اس سلسلے میں صحت و کنبہ بہبود کی وزارت (ایم او ایچ ایف ڈبلیو) کے ذریعے دی گئی رہنما ہدایات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ کے ذریعے کنٹیمنٹ زون کی چھوٹے پیمانے پر احتیاط کے ساتھ حدبندی کی جائے گی۔ نشان زد کنٹیمنٹ زون کے اندر صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کے ذریعے وبا کی روک تھام کے لئے بتائی گئی تدابیر پر انتہائی احتیاط کے ساتھ عمل درآمد کیا جائے گا۔

مقامی ضلع، پولیس اور میونسپل اتھارٹیز یہ یقینی بنانے کے لئے جواب دہ ہوں گے کہ روک تھام کی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے اور ریاستی / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کو اس سلسلے میں متعلقہ افسران کی جواب دہی یقینی بنانی ہوگی۔

کووڈ – مناسب برتاؤ

ریاستی / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کو کووڈ کے تعلق سے مناسب برتاؤ کی حوصلہ افزائی کے لئے سبھی ضروری تدابیر کرنی ہوں گی اور چہرے پر ماسک پہننا، ہاتھوں کی صفائی اور سماجی فاصلے کو یقینی بنانا ہوگا۔

کووڈ-19 کے بندوبست سے متعلق قومی ہدایات پر عمل درآمد ملک بھر میں جاری رہے گا، تاکہ کووڈ-19 سے متعلق مناسب برتاؤ کا نفاذ کیا جاسکے۔

مقررہ ایس او پی پر سختی سے عمل درآمد

کنٹیمنٹ زون کے باہر درجہ ذیل کو چھوڑکر سبھی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی، جو درج ذیل ایس او پی پر سختی سے عمل درآمد کے متعلق ہوگا:

سماجی / مذہبی / کھیل کود / تفریح / تعلیمی / ثقافتی / مذہبی اجتماع کے لئے بند جگہوں میں 200 لوگوں کی حد کے ساتھ، کھلی جگہوں میں میدان / جگہ کے حجم کو دیکھتے ہوئے عمارت کی گنجائش کے زیادہ سے زیادہ 50 فیصد کے استعمال کے ساتھ پہلے ہی اجازت دی جاچکی ہے۔ اب ایسے پروگراموں کو متعلقہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ایس او پی کی بنیاد پر منظوری دی جائے گی۔

سنیما گھروں اور تھیٹر کے لئے پہلے ہی 50 فیصد سیٹ کی گنجائش کے ساتھ منظوری دی جاچکی ہے۔ اب انھیں زیادہ سے زیادہ سیٹ کی گنجائش کے ساتھ منظوری دے دی جائے گی، جس کے لئے ایم ایچ اے کے ساتھ صلاح و مشورے کے بعد اطلاعات و نشریات کی وزارت کے ذریعے ترمیم شدہ ایس او پی جاری کیا جائے گا۔

کھلاڑیوں کے استعمال کے لئے سوئمنگ پول کو اجازت پہلے ہی دے دی گئی ہے۔ اب سوئمنگ پول کو سبھی کے استعمال کے لئے اجازت دے دی گئی ہے، جس کے لئے ایم ایچ اے کے ساتھ صلاح و مشورے کے بعد نوجوانوں کے امور کھیل کود کی وزارت (ایم او وائی اے اینڈ ایس) کے ذریعے ترمیم شدہ ایس او پی جاری کیا جائے گا۔

بزنس ٹو بزنس (بی 2بی) نمائش ہالوں کو پہلے ہی منظوری دی جاچکی ہے۔ اب سبھی طرح کے نمائش ہالوں کو اجازت مل جائے گی، جس کے لئے ایم ایچ اے سے صلاح و مشورے کے بعد کامرس کے محکمہ کے ذریعے ترمیم شدہ ایس او پی جاری کیا جائے گا۔

مسافروں کے لئے بین الاقوامی ہوائی سفر کو مزید کھولنے کے لئے، شہری ہوابازی کی وزارت (ایم او سی اے) حالات کے جائزے کی بنیاد پر وزارت داخلہ سے صلاح و مشورے کے بعد فیصلہ لے سکتی ہے۔

وقتاً فوقتاً تبدیلی کے ساتھ متعدد سرگرمیوں کے لئے ایس او پی کا تعین کیا گیا ہے۔ ان میں شامل ہیں: مسافر ریل گاڑیوں، ہوائی سفر، میٹرو ٹرینوں، اسکولوں، اعلیٰ تعلیمی اداروں، ہوٹلوں اور ریستورانوں، شاپنگ مالس، ملٹی پلیکسز اور تفریحی پارکوں، یوگا مراکز اور جمنازیم وغیرہ، یہ ایس او پی متعلقہ محکمہ کے ذریعے سختی سے نافذ کیا جائے گا، جو ان پر سختی سے عمل درآمد کے لئے جواب دہ ہوں گے۔

مقامی بندشیں

بین ریاستی اور اندرون ریاست پڑوسی ملکوں کے ساتھ معاہدہ کے ساتھ سرحد پار تجارت سمیت لوگوں اور سامانوں کے نقل و حمل پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ ایسے نقل و حمل کے لئے الگ سے کوئی اجازت/ منظوری/ ای پرمٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

خطرات کی زد میں آنے کے امکان والے لوگوں کو تحفظ

65سال سے زیادہ عمر کے لوگوں، دیگر امراض کے شکار لوگوں، حاملہ خواتین اور 10 سال سے کم عمر کے بچوں کو ضروری احتیاط برتنے کی صلاح دی جاتی ہے۔

آروگیہ سیتو کا استعمال

آروگیہ سیتو موبائل ایپ کے استعمال کی حوصلہ افزائی جاری رہے گی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 878



(Release ID: 1692792) Visitor Counter : 225