صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

گذشتہ 20 دنو ں سے ،ہندوستان کی روزانہ کی ریکوری کی تعداد ، روز مرہ کے نئے معاملات سے زیادہ


ہندوستان بدستور ان ملکوں میں شامل ہے جہاں گذشتہ 7 دنوں میں فی 10 لاکھ آبادی  پرکم تعداد میں نئے معاملات  اور  نئی اموات رپورٹ کی گئی ۔

Posted On: 27 JAN 2021 11:56AM by PIB Delhi

نئی دہلی،72؍جنوری، 2021:   روزانہ کی ریکوری کے معاملات کی تعداد ہندستان میں روز مرہ کے نئے معاملات سے بدستور زیادہ ہے۔ گزشتہ 20 دنوں میں روز مرہ کی ریکوری کی تعداد نئے روزانہ کے کیسوں سے زیادہ رہی ہے۔

مجموعی طور پر اجتماعی ریکوری کی تعداد  آج 10359305 رہی ۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 13320 مریضوں نے ریکور کیا اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ۔قومی ریکوری کی شرح میں بھی اضافہ ہوکر یہ 96.91 فیصد ہو گئی ہے ۔

p 1.jpg

مذکورہ گراف ملک میں ایکٹیو معاملات کی تعداد میں روز مرہ کی غیر متوقع تبدیلیوں کا اظہار کرتا ہے جو گذشتہ چند ہفتوں میں واقع ہوئی ہیں ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں قومی اشاریہ  میں 12689 روزانہ کے نئے کیسوں کا اضافہ ہوا۔

ہندوستان میں مجموعی کیسوں کی کل تعداد آج 176498 رہی ۔ ہندوستان کے موجودہ مجموعی کیس ہندوستان کے مجموعی پوزیٹیو معاملات کا صرف 1.65 فیصد رہ گیا ہے ۔

p2.jpg

ہندوستان میں گذشتہ 7 دنوں میں فی 10 لاکھ آبادی ، روزانہ کے  بہت کم نئے معاملات ( 69) رہے۔

 

 

p3.jpg

یہ پائیدار  اور حوصلہ افزا  نتائج ، ٹیسٹ ، ٹریک ، ٹریٹ، ٹیکنالوجی کی  مرکز کے زیر قیادت فعال اور مربوط حکمت عملی  کے باعث ممکن ہو سکے ہیں ۔ اعلی اور جاریحانہ ٹیسٹینگ ، با قاعدہ نگرانی اور ٹریکنگ ، زیر نگرانی گھر میں آئسولیشن کے ساتھ ساتھ مرکز کے زیر اشاعت دیکھ بھال کے ضوابط کے ذریعہ اعلی معیاری طبّی دیکھ بھال کی وجہ سے بڑی تعداد میں پائیدار ریکوری میں مدد ملی ہے۔

مرکزی اور ریاستی نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاروں کی مسلسل توجہ اس بات پر رہی ہے کہ اسپتالوں ، زیر نگرانی گھریلو آئسولیشن ، آکسیجن  سپورٹ کے استعمال ، اسٹیرائڈ ، اینٹی  کواگولینٹس، اور باقاعدہ اور بر وقت علاج کے لئے مریضوں کو لے جانے کی خاطر ایمبولینس  کا استعمال کیا جانا چاہیے ۔  مرکزی سرکار نے ریاستوں مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مناسب تعداد میں وینٹی لیٹر ، پی پی ای کٹس، ادویہ وغیرہ فراہم کی ہیں ۔ آشا ورکروں کی مسلسل کاوشوں نے  زیر نگرانی  گھریلو آئسولیشن میں مریضوں کی  موثر نگرانی اور شناختی پیش رفت کو یقینی بنایاہے ۔

ای سنجیونی  ڈیجیٹل پلیٹ فارم نے  ٹیلی میڈیسن خدمات کو فعال بنا دیا ہے جو کووڈ کے پھیلاؤ  کو روکنے کے لئے کامیاب رہا ہے جبکہ اسی کے ساتھ ساتھ اس نے غیر – کووڈ جاتی لازمی صحت دیکھ بھال کے لئے گنجائشیں بھی  کار آمد کی ہیں ۔مرکز نے آئی سی یو کی دیکھ بھال کرنے والے ڈاکٹروں کی کلینک جاتی انتظامی صلاحیت سازی  پر بھی توجہ مرکوز کی ہے  ۔  اس میں اے آئی آئی ایم ایس نئی دہلی سے شعبے کے ماہرین کے ذریعہ منعقدہ  قومی ای – آئی سی یو،پر کووڈ -19 انتظامی مشق نے نمایا ںطور پر مدد کی ہے ۔

27 جنوری 2021 کی صبح 8 بجے تک 20 لاکھ سے زیادہ ( 2029480) مستفیدین نے ملک گیر ٹیکہ کاری کی مشق کے تحت ویکسین لگوا لی ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  194 منعقدہ اجلاس میں 5671 ،افراد کو ویکسین دی گئی ۔ابھی تک 36572 ،اجلاس منعقد کئے جا چکے ہیں۔

نمبر  شمار

ریاست/ مرکز کے زیر  انتظام علاقے

مستفیدین کی تعداد جنہیں ویکسین دی گئی

1

انڈمان اور نکوبار  جزائر

2,369

2

اندھر پردیش

1,56,129

3

اروناچل پردیش

7,307

4

آسام

19,837

5

بہار

88,450

6

چنڈی گڑھ

1,928

7

چھتیس گڑھ

40,025

8

دادر  اور نگر حویلی

345

9

دمن اور دیو

320

10

دہلی

33,219

11

گوا

1,796

12

گجرات

91,927

13

ہریانہ

1,05,419

14

ہماچل پردیش

13,544

15

جموں و کشمیر

16,173

16

جھارکھنڈ

18,413

17

کرناٹک

2,31,607

18

کیرالہ

71,973

19

لداخ

670

20

لکشدیپ

676

21

مدھیہ پردیش

67,083

22

مہاراشٹر

1,36,901

23

منی پور

2,485

24

میگھالیہ

2,748

25

میزورم

4,852

26

ناگالینڈ

3,675

27

اڈیشہ

1,77,090

28

پونڈوچیری

1,813

29

پنجاب

39,418

30

راجستھان

1,61,332

31

سکم

1,047

32

تمل ناڈو

73,953

33

تلنگانہ

1,30,425

34

تریپورہ

19,698

35

اتر پردیش

1,23,761

36

اتراکھنڈ

14,546

37

مغربی بنگال

1,22,851

38

متفرق

43,675

میزان

20,29,480

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

نئے ریکور شدہ معاملات میں سے 84.52 فیصد معاملات 9 ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سامنے آئے ہیں ۔ کیرالہ میں سب سے زیادہ ایک دن کی ریکوری کے معاملات کی رپورٹ  دی گئی ہے جہاں 5290 کی تعداد میں نئے ریکور شدہ معاملات ہوئے ۔  گذشتہ 24 گھنٹوں میں مہاراشٹر میں 2106 فراد نے ریکور کیا جس کے بعد کرناٹک میں 738 افراد کے ریکور کرنے کی خبر ملی ہے ۔

 

p4.jpg

نئے کیسوں میں سے 84.73 فیصد کیس 7 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہوئے ہیں ۔

کیرالہ میں سب سے زیادہ روزانہ کے نئے کیس بدستور سامنے آ رہے ہیں جن کی تعداد 6293 رہی ۔اس کے بعد مہاراشٹر میں 2405 جبکہ کرناٹک میں 529 نئے کیس رپورٹ کیے گئے ہیں ۔

p5.jpg

نئی اموات میں سے 83.94  فیصداموات 7 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہوئی ہیں ۔ مہاراشٹر میں  سب سے زیادہ اموات ہوئی  

( 47) جس کے بعد کیرالہ میں روزانہ ہونےو الی اموات کی تعداد 19 رہی جبکہ چھتیس گڑھ میں 14 افراد جاں بحق ہوئے ۔

p6.jpg

گذشتہ 7 دنوں میں ،ہندوستان میں فی 10 لاکھ آبادی  پرصرف ایک موت کی خبر ہے ۔

p7.jpg

 

*******

 

 (ش ح-ج ق- ر ب)

U-796


(Release ID: 1692646) Visitor Counter : 235