صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت نے 8 مہینوں میں سب سے کم نئے کیس درج کیے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9102 مثبت معاملے پائے گئے



مجموعی معاملات کی تعداد میں سرگرم معاملات کی تعداد 1.66 فیصد

8 مہینے سے زائد کی مدت کے بعد یومیہ اموات گھٹ کر 117 ہوئی

ٹیکہ کاری سے مستفید ہوئے صحتی کارکنان کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی

Posted On: 26 JAN 2021 11:18AM by PIB Delhi

بھارت  نے عالمی وبائی مرض کے خلاف جاری اپنی لڑائی میں ایک اہم سنگ میل حاصل کر لیا ہے۔ یومیہ نئے معاملات نے آج کمی کی ایک نئی  سطح کو پار کر دیا ہے۔

237 دنوں کے بعد پہلی مرتبہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قومی سطح پر 9102 یومیہ نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ 4 جون، 2020 کو 9304 یومیہ نئے معاملات سامنے آئے تھے۔

مرکز کی  کی ایک پائیدار فعال حکمت عملی کے ساتھ یومیہ نئے معاملات میں مسلسل انحطاط دیکھا گیا ہے۔ اس سے یومیہ شرح اموات میں بھی مسلسل گراوٹ آئی ہے۔ ملک میں 8 مہینے (8 مہینے 9 دن) سے زیادہ وقت کے بعد گذشتہ 24 گھنٹو میں 120 سے کم (117) اموات درج ہوئی ہیں۔

WhatsApp Image 2021-01-26 at 9.59.20 AM.jpeg

بھارت میں سرگرم معاملات کی تعداد آج گھٹ کر 177266 ہوگئی ہے۔ مجموعی مثبت معاملات اور سرگرم معاملات کے درمیان فرق کم ہوتا جا رہا ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر سرگرم معاملات میں 6916 کی خالص گراوٹ درج کی گئی ہے۔

فی ملین آبادی پر سرگرم معاملات دنیا میں سب سے کم (128) ہیں۔ جرمنی، روس، برازیل، اٹلی، برطانیہ اور امریکہ میں فی ملین آبادی کے معاملات بہت زیادہ ہیں۔

WhatsApp Image 2021-01-26 at 10.19.03 AM.jpeg

فی ملین آبادی پر بھارت میں معاملات کی تعداد (7736)دنیا  میں سب سے کم ہے۔

WhatsApp Image 2021-01-26 at 10.15.08 AM.jpeg

26 جنوری 2021 کو صبح 8 بجے 2023809 مستفیدین کو ملک گیر کووِڈ 19 ٹیکہ کاری مہم کے تحت ٹیکہ لگایا گیا ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں، 7764 سیشن منعقد کر کے 408305 لوگوں کو ٹیکہ لگایا گیا تھا۔

اب تک 36378 سیشنوں کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔

نمبر شمار

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ

ٹیکہ مستفیدین

1

انڈمان اور نکوبار جزائر

2,369

2

آندھرا پردیش

1,56,120

3

اروناچل پردیش

7,307

4

آسام

19,837

5

بہار

88,450

6

چنڈی گڑھ

1,928

7

چھتیس گڑھ

40,025

8

دادر اور ناگر حویلی

345

9

دمن اور دیو

320

10

دہلی

33,219

11

گوا

1,796

12

گجرات

91,927

13

ہریانہ

1,05,419

14

ہماچل پردیش

13,544

15

جموں و کشمیر

16,173

16

جھارکھنڈ

18,413

17

کرناٹک

2,31,172

18

کیرالا

71,973

19

لداخ

670

20

لکشدیپ

676

21

مدھیہ پردیش

67,083

22

مہاراشٹر

1,36,901

23

منی پور

2,485

24

میگھالیہ

2,748

25

میزورم

4,852

26

ناگالینڈ

3,675

27

اڈیشہ

1,77,090

28

پڈوچیری

1,813

29

پنجاب

39,418

30

راجستھان

1,61,116

31

سکم

1,047

32

تمل ناڈو

69,027

33

تلنگانہ

1,30,390

34

تری پورہ

19,698

35

اترپردیش

1,23,761

36

اتراکھنڈ

14,546

37

مغربی بنگال

1,22,851

38

متفرقات

43,625

 

میزان

20,23,809

 

مجموعی طور پر شفایاب ہونے والے معاملات آج 1.03 کروڑ (10345985) ہو گئے ہیں جس کی بدولت صحتیابی کی شرح 96.90 پہنچ گئی ہے۔ ٹھیک ہونے والے معاملات اور سرگرم معاملات کے درمیان فرق بڑھتا جا رہا ہے اور موجودہ وقت میں یہ 10168719 ہوگیا ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15901 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

روبہ صحت ہونے والے معاملات میں سے 83.68 فیصد 9 ریاستوں / مرکز کے زیرانظام علاقوں سے ہیں۔

کیرالا میں ایک دن میں سب سے زیادہ 5606 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس کے بعد دن میں مہاراشٹر میں 3080 اور کرناٹک میں 1036 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

WhatsApp Image 2021-01-26 at 10.02.00 AM.jpeg

نئے معاملات کا 81.76 فیصد حصہ 8 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ تر یومیہ معاملات کی تعداد میں کیرالا سرفہرست ہے جہاں سے 3361 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ اس مدت کے دوران مہاراشٹر میں 1842 نئے معاملات نیز تمل ناڈوں سے 540 نئے معاملات درج کیے گئے ہیں۔

WhatsApp Image 2021-01-26 at 9.50.02 AM.jpeg

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران درج کی گئی 117 اموات میں سے 63.25 فیصد اموات پانچ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔

مہاراشٹر میں اس دوران 30 اموات واقع ہوئی ہیں اور اس کے بعد کیرالا اور چھتیس گڑھ میں بالترتیب 17 اور 13 اموات واقع ہوئیں۔

WhatsApp Image 2021-01-26 at 9.52.53 AM.jpeg

بھارت میں فی ملین افراد اموات (111) دنیا میں سب سے کم ہے۔

WhatsApp Image 2021-01-26 at 10.11.29 AM.jpeg

*******

 

ش ح۔ اب ن

U-853



(Release ID: 1692619) Visitor Counter : 211