وزیراعظم کا دفتر

ملک گروگوبند سنگھ جی کے آدرشوں سے فیض پاکر آگے کی طرف بڑھ رہا ہے: پی ایم مودی

Posted On: 20 JAN 2021 3:29PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی  نے گرو گوبند سنگھ جی کو ان کی پرکاش پرب کے موقع پر انھیں سلام عقیدت پیش کیا ہے۔ انھوں نے اس مقدس موقع پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ وہ آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پردھان منتری آواس یوجنا- گرامین کے تحت یو پی میں 6 لاکھ سے زیادہ فیض یافتگان کو مالی امداد جاری کرنےکے بعد اظہار خیال کر رہے تھے۔

وزیر اعظم نے  فیضیافتگان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پرکاش پرب کے موقع پر مبارکباد دی۔ انھوں نے کہا کہ انھوں نے محسوس کیا ہے کہ گرو صاحب ان کے سلسلے میں بہت مہربان رہے ہیں اور انھیں اپنی خدمت کے کافی مواقع دیئے ہیں۔گرو صاحب کی زندگی اور ان کا پیغام ہمیں یہ فیضان بخشتا ہے کہ ہم خدمت اور سچائی کے راستے پر چلتے ہوئے چیلنجوں کا مقابلہ کریں۔ اس طرح کی طاقت اور ہمت، خدمت اور سچائی کے جذبے سے پیدا ہوتی ہے اور ملک اس راستے پر چل رہا ہے جو گرو گوبندسنگھ جی نے دکھایا ہے۔

*****

ش ح ۔اج۔را

U.No.601



(Release ID: 1690555) Visitor Counter : 99