وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے مغربی بنگال ، جَل پائی گُڑی کے دھوپ گُری میں پیش آئے
سڑک حادثے میں ہونے والی اموات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا
Posted On:
20 JAN 2021 11:18AM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مغربی بنگال کے جل پائی گڑی میں دھوپ گری نامی مقام پر ہوئے سڑک حادثے میں ہونے والی اموات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور وزیراعظم کے قومی راحتی فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے مالی مدد کا اعلان بھی کیا ہے۔
اپنے سلسلے وار ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ جل پائی گڑی (مغربی بنگال)، کے دھوپ گری میں ہونے والا سڑک حادثہ بے حد اندوہناک ہے۔ اس دکھ کی گھڑی میں ہم متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں۔
مغربی بنگال میں ہونے والے اس حادثے میں جن لوگوں نے اپنی زندگیاں کھوئی ہیں، ان کے قریبی عزیز کو وزیراعظم کے قومی راحتی فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے فی کس 2 لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی، جبکہ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔
*************
( م ن ۔ج ق۔ ک ا)
U. No.583
(Release ID: 1690256)
Visitor Counter : 152
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam