نیتی آیوگ
نیتی آیوگ ہندوستان کےانوویشن انڈیکس 2020 کادوسراایڈیشن جاری کرے گا
Posted On:
19 JAN 2021 10:27AM by PIB Delhi
نئی دلّی، 19 جنوری، 2021 : نیتی آیوگ ایک مجازی پروگرام میں 20 جنوری کو ہندوستان انوویشن انڈیکس 2020 کے دوسرےایڈیشن کا اجرا کرے گا۔ یہ انڈیکس نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین ڈاکٹر راجیو کمار کے ذریعہ نیتی آیوگ کے ممبر ڈاکٹر وی کے سارسوت اور سی ای او امیتابھ کانت کی موجودگی میں جاری کیا جائے گا۔
انڈیکس کے دوسرے ایڈیشن کا اجرا —پہلا ایڈیشن اکتوبر 2019 میں - ملک کو اختراعت پر مبنی معیشت میں تبدیل کرنے کے حکومت کےمسلسل جاری عزم کےثبوت کا مظہر ہے۔
انڈیا انوویشن انڈیکس 2020 ریاستوں اور مرکز کے علاقوں کی اختراعات میں معاونت کرنے والی ان کی کارکردگی کی بنیاد پر درجہ بندی کرنا ہے ۔ تاکہ ان کی طاقت اور کمزوریوں کو اجاگر کر کے ان کی اختراعی پالیسیوں میں بہتری لاکر ان کو بہ اختیار بنایا جا سکے ۔درجہ بندی کے اس طریقہ کار کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ ریاستوں اختراعت کے شعبے میں قیادت کرنے والوں سے سبق لے سکیں ۔ امید ہے کہ اس سے ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں کے مابین صحتمند مقابلہ ہوگا اور اس طرح مسابقتی وفاق کو فروغ ملے گا۔
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 17 ‘اہم ریاستوں’ میں تقسیم کیا گیا ہے ان میں 10 ‘شمال مشرقی اور پہاڑی ریاستیں ’ ، اور 9 ‘شہری ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقیں شامل ہے تاکہ وہ اپنی کارکردگی کا موثر موازانہ کر سکیں ۔ ریاستوں اور مرکز کے علاقوں کو دو وسیع اقسام میں درجہ دیا گیا ہے: نتیجہ اور حکمرانی۔ مجموعی طور پر ، ہندوستان انوویشن انڈیکس 2020 کا فریم ورک 36 اشاریہ پر مشتمل ہے ، جس میں ہارڈ ڈاٹا(32 اشارے) اور چار جامع اشارے شامل ہیں۔
انڈیا انوویشن انڈیکس 2020 مزید میعارات متعارف کرانے اور ہندوستانی جدت طرازی کے ماحولیاتی نظام کا ایک جامع نقطہ نظر فراہم کرکے گذشتہ سال کے طریقہ کار پر استوار ہے۔ اس جدول میں جدید کاری کی گئی ہے تاکہ عالمی سطح پر جدت کی پیمائش کے پیرامیٹرس (جیسے کہ تحقیق اور ترقی پر خرچ ہونے والی مجموعی گھریلو مصنوعات کا فیصد) شامل ہے، جبکہ ہندوستانی معیشت سے متعلق بھی مخصوص پیرامیٹرس کو برقرار رکھا گیا ہے۔
انڈیکس رجحانات کو حاصل کرتا ہے اور ملک ، ریاست اور ضلعی سطح پر جدت طرازی کرنے والے مختلف عوامل کا تفصیلی تجزیہ پیش کرتا ہے۔ تاکہ ملک یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ان تجزیوں سے قومی اور ذیلی قومی سطح پر جدت طرازی کرنے والوں اور جدت طرازی کی زمرا بندی کرنے والوں کی شناخت میں پالیسی سازوں کو مدد ملے گی۔
یہ پروگرام اس لینک پر براہ راست نشر کیا جائے گا ۔
https://www.youtube.com/watch?v=i7AD_1uc0Is&feature=youtu.be
*************
ش ح-ج ق - ر ب
U. No.540
(Release ID: 1690000)
Visitor Counter : 194
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam