بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

 کھادی  اور دیہی صنعتوں  کا کمیشن (کے وی آئی سی ) قبائلی امور کی وزارت کے ساتھ کل دو  اقرار ناموں پر دستخط کرے گا جس کامقصد مقامی طور پر روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور کھادی کاریگروں اور قبائلی آبادی کو مستحکم کرنا ہے

Posted On: 18 JAN 2021 9:37AM by PIB Delhi

 کھادی اور دیہی صنعتوں کا کمیشن(کے وی آئی سی)  اور قبائلی امور کی وزارت کے درمیان کل  (19 جنوری) منگل کو دو اقرار ناموں پر دستخط کئے جائیں گے ۔ان میں سے ایک اقرار نامہ قبائلی طلباء کے لئے کھادی کے تانے بانے کی خریداری سے متعلق ہوگا جبکہ دوسرا اقرار نامہ قبائلی امور کی وزارت اور کے وی آئی سی کے درمیان طے پائے گا ۔کے وی آئی سی وزیراعظم کے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے پروگرام( پی ایم  ای جی پی) کو نافذ کرنے والی ایجنسی ہے۔

 ان اقرار ناموں پر انتہائی چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت کے ذی وقار وزیر جناب نتن گڈ کری اور قبائلی امور کے عزت مآب وزیر  جناب ارجن منڈا کی موجودگی میں دستخط کئے جائیں گے۔ یہ اقرار نامے عزت مآب وزیراعظم کی آتم نربھر بھارت کی پکار سے مربوط ہے۔ ان اقرار ناموں کا مقصد ملک بھر میں کھادی کاریگروں اور ایک بڑی قبائلی آبادی کو مستحکم بنا کر مقامی طور پر روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

پہلے اقرار نامے کے تحت قبائلی امور کی وزارت 2021-2020 میں 14.77 کروڑ روپے کی مالیت کی 6 لاکھ میٹر سے زیادہ کے کھادی تانے بانے کی خریداری کرے گی۔ اس وزارت کے تحت چلائے جانے والے ایکلویہ رہائشی اسکولوں کے  طلباء کے لئے یہ خریداریاں کی جائے گی۔ چونکہ حکومت ایکلویہ اسکولوں کی تعداد میں ہر سال  اضافہ کررہی ہیں۔ اس لئے کھادی کی تانے بانے کی خریداری میں بھی  اسی تناسب سے اضافہ ہوتا رہے گا۔

دوسرے اقرار نامے کے تحت ہندوستان میں قبائلیوں کی معاشی ترقی کی ذمہ دار قبائلی امور کی وزارت کے ما تحت ایجنسی نیشنل شیڈولڈ ٹرائب فائنانس ڈیولپمنٹ کارپوریشن(این ایس ٹی  ایف ڈی سی) کو وزیراعظم کے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے پروگرام(پی ایم ای جی پی) کے تحت اسکیم کو نافذ کرنے کے لئے ساجھے دار کے طور پر شامل  معاملہ کرنا ہے۔  این ایس ٹی ایف ڈی سی معیشت کے تمام شعبوں میں خواہش مند قبائلیوں کو کاروباری منصوبے میں مالی معاونت کی خاطر رعایتی  قرضوں کی اسکیمیں مہیا کرتی ہیں۔ اس طرح یہ اقرار نامہ قبائلیوں کو مختلف پیداواری سرگرمیوں میں شامل ہونے کا موقع فراہم کرے گا اور ساتھ ہی ساتھ اپنا روزگار آپ پیدا کرنے سے وہ فائدہ  اٹھاپائیں گے۔ این ایس ٹی ایف ڈی سی اور کے وی آئی سی کے اتحاد سے درج ذیل فہرست کے قبائل کے درمیان وزیراعظم کے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے پروگرام(پی ایم ای جی پی) کا دائرہ وسیع کرے گا۔

******

ش  ح ۔ع  س۔ ر ض

U-NO.494



(Release ID: 1689603) Visitor Counter : 185