وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم کا استاد غلام مصطفیٰ خاں صاحب کے انتقال پر اظہار تعزیت

Posted On: 17 JAN 2021 8:11PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے استاد غلام مصطفیٰ خاں صاحب کے انتقال پر  رنج وغم کااظہارکیا۔

وزیراعظم نے ٹوئٹ کیاہے ،  ‘‘ استاد غلام مصطفیٰ خاں صاحب کے انتقال نے  ہماری ثقافتی دنیا کو غریب تر کردیا ہے ۔ وہ موسیقی کی دنیا میں  ایک محترم شخصیت تھے اور زبردست تخلیقی صلاحیتوں کے مالک تھے جنہیں کئی نسلوں کی محبت حاصل تھی۔میرے پاس ان سے ملاقات کی خوبصورت یادیں  ہیں۔ ان کے اہل خانہ اور چاہنے والوں سے تعزیت’’۔

 

******

 

ش  ح ۔ع  س۔ ر ض

U-NO.493



(Release ID: 1689599) Visitor Counter : 75