کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
موجودہ مالی سال میں جن اوشدھی کیندروں نے 484 کروڑ روپئے کی ریکارڈ فروخت کی
Posted On:
14 JAN 2021 3:27PM by PIB Delhi
نئی دہلی،14جنوری، 2021، موجودہ مالی سال 2020-2021 میں (12 جنوری 2021تک) ملک کے تمام اضلاع کے 7064 پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندروں نے 484 کروڑ روپئے کی مالیت کی معیاری جینرک دوائیں فروخت کیں۔ یہ اعداد وشمار پچھلے مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 60 فیصد زیادہ ہیں جس کے سبب شہریوں کو تقریباً 3000 کروڑ روپئے کی بچت ہوئی ہے۔ کیمیاوی اشیا اور کیمیاوی کھاد کے مرکزی وزیر جناب سدانند گوڑا نے آج کرناٹک میں یہ اعلان کیا۔
مالی سال 2019-20میں جن اوشدھی کیندروں کے لیے بھارت سرکار کی گرانٹ 35.51 کروڑ روپئے رہی جبکہ شہریوں کو بچت 2600 کروڑ روپئے کی ہوئی۔ اس طرح حکومت نے جو خرچ کیا میں سے ہر ایک روپئے کے بدلے شہریوں کو 74 روپئے کی بچت ہوئی۔ جناب گوڑا نے کہا کہ اس کے بڑے افزائشی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
وزیر موصوف نے یہ اعلان بھی کیا کہ پورے ملک میں خواتین کو بااختیار بنانے کے سلسلے میں قدم اٹھاتےہوئے آج کی تاریخ تک 10 کروڑ سے زیادہ جن اوشدھی ’’سویدھا‘‘سینٹری پیڈس ایک روپئے فی پیڈ کی قیمت پر فروخت کئے گئے ہیں۔ دسمبر 2020 میں 3.6 کروڑ روپئے کے جن اوشدھی ’’سویدھا‘‘ سینٹری پیڈ کی خرید کا آرڈر دیا گیا تھا۔ 30 کروڑ جن اوشدھی ’’سویدھا‘‘ سینٹری پیڈس کے ٹینڈر کو قطعی شکل دی جاچکی ہے۔
خاص طور پر کرناٹک کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب گوڑا نے کہا کہ اس وقت کرناٹک میں 788 پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر شہریوں کی خدمت کر رہے ہیں اور یہ کام سستی، ا علیٰ معیاری، جینرک دواؤں کی فراہمی کے ذریعے کیا جارہی ہے۔ کرناٹک کا مقصد ریاست میں مارچ 2021 تک کل ملاکر 800 پی ایم بی جے کے کھولنا ہے۔ بہت سی دواؤں کے ساتھ صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں ایک بے مثال شروعات کرتے ہوئے کرناٹک میں پی ایم بی جے کے کیندروں کا مقصد مارچ 2021 تک 125 کروڑ روپئے کی فروخت حاصل کرناہے۔
*****
ش ح ۔اج۔را
U.No.378
(Release ID: 1688647)
Visitor Counter : 258
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam