صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ٹیکہ کاری کے قومی دن کی تاریخ میں تبدیلی کرکے31 جنوری 2021ء کی گئی
صدر جمہوریہ ہند این آئی ڈی کا آغاز 30 جنوری 2021ء کو کریں گے
Posted On:
14 JAN 2021 12:10PM by PIB Delhi
کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی ملک گیر مہم کا آغاز وزیر اعظم جناب نریندر مودی 16 جنوری 2021ء کو کریں گے۔
دنیا کے اس سب سے بڑے ٹیکہ کاری کے کام کے تناظر میں ، صحت اور خاندانہ بہبود کی وزارت (ایم او ایچ ایف ڈبلیو)نے، صدر جمہوریہ ہند کے دفتر کے ساتھ صلاح ومشورے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ پولیو دوا پلانے کے دن کی تاریخ 31 جنوری2021ء (اتوار) کردی جائے ، جسے ٹیکہ کاری کا قومی دن (این آئی ڈی) یا ‘‘پولیو رویوار’’ بھی کہا جاتا ہے۔
صدر جمہوریہ، قومی ٹیکہ کاری دن کا آغاز 30 جنوری 2021ء کی شام (ہفتہ)کو راشٹرپتی بھون میں دوپہر 11 بج کر 45 منٹ پر بچوں کو پولیو کی دوا پلا کرکریں گے۔
یہ فیصلہ صحت کی وزارت کی بیان کردہ پالیسی کو نظر میں رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، تاکہ اس بات کی یقین دہانی کرائی جاسکے کہ کووڈ صحت خدمات اور غیر کووڈ لازمی صحت خدمات ، ایک دوسرے پر اثر انداز ہوئے بغیر ، تال میل کے ساتھ جاری رہیں۔
*************
ش ح۔ا س ۔ ن ع
(U: 358)
(Release ID: 1688482)
Visitor Counter : 216
Read this release in:
Odia
,
Assamese
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam