وزارت دفاع

بزرگ فوجیوں کا دن 14 جنوری 2021 کو

Posted On: 13 JAN 2021 4:41PM by PIB Delhi

نئیدہلی،13جنوری،2021، بھارتی مسلح فوج 14 جنوری 2021 کو بزرگ فوجیوں کا دن منائے گی۔ اس دن کا انتخاب بھارت کی مسلح افواج کے پہلے کمانڈر ان چیف فیلڈ مارشل کے ایم کریپّا، او بی ای کی خدمات کے اعتراف کے سلسلے میں  کیا گیا ہے جو 1953 میں آج ہی کے دن ریٹائر ہوئے تھے۔ ہمارے بزرگ فوجیوں کے وارثوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے اور بزرگ فوجیوں کی بےلوث خدمات اور قوم کے تئیں قربانیوں کے احترام میں مختلف ملیٹری اسٹیشنوں پر  ’پھول چڑھانے کی تقریبات اور بزرگ فوجیوں کی میٹ‘ کا اہتمام کیا جائے گا۔

قابل احترام  رکشا منتری  جناب راجناتھ سنگھ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کے ساتھ بینگلورو کے ایئر فورس ا سٹیشن پر بزرگوں کی میٹ میں شرکت کریں گے۔ سابق فوجیوں کی مختلف تنظیموں کے نمائندے وہاں موجود رہیں گے۔

قومی راجدھانی میں تقریبات کا آغاز نیشنل وار میموریل پر پھول نذر کرنے کی رسم کے ساتھ ہوگا۔ فوج کی اہم سینئر شخصیات، منتخب موجودہ فوجی اور بہت سے سابق فوجی نیشنل وار میموریل پر خراج عقیدت پیش کریں گے۔اس تقریب کے بعد اے پی ایس دھولا کنواں کے رینا ا سٹوڈیو میں بزرگ فوجیوں کی میٹ ہوگی جس میں  فوج کی تینوں شاخوں کے سربراہ شرکت کریں گے۔بحریہ کے سربراہ  ایڈمرل کرمبیر سنگھ تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ بزرگ فوجی، سابق فوجیوں کی تنظیموں کے نمائندے، وزارت دفاع کے سینئر اہلکار اور بزرگ فوجیوں کی فلاح وبہبود سے وابستہ فوج کی تینوں شاخوں کے لوگ تقریب میں موجود رہیں گے۔ کووڈ-19 کی وجہ سے داخلہ محدود رہے گا اور صرف دعوت نامے کے ذریعے داخلہ ہوسکے گا۔

*****

ش ح ۔اج۔را

U.No.354



(Release ID: 1688444) Visitor Counter : 142